حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 55
حقائق الفرقان ۵۵ سُورَةُ آل عِمْرَان رَافِعُكَ إِلَى ۔ لوگ تجھے جھوٹا ، کذاب سفلی زندگی کا سمجھتے ہیں مگر میں تیری روح کو قبض کر کے اعلی علیین میں إِنَّ كِتَبَ الْأَبْرَارِ لَفِي عِلبِينَ (المطفين: 19) مقام دوں گا۔ وَ جَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيِّمة ۔ پس یہ وہ دلیل ہے جس پر ساری دنیا کے مذاہب کا امتحان ہے۔ فرماتا ہے کہ میں کرنے والا ہوں وہ جو کہ تیرے تابع ہیں بڑھ کر ان پر جو تیرا انکار کرتے ہیں اور پھر یہ قیامت تک ایسا ہی ہوتا رہے گا۔ یہ ایک زبردست پیشگوئی ہے۔ دنیا میں دو قسم کے لوگ ہیں یا مسیح کو ماننے والے یا مسیح کے منکر ، ان دونوں کے درمیان تو یہ فیصلہ کی راہ بتائی کہ مسیح کے ماننے والے منکروں پر غالب رہیں گے۔ چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ عیسائی اور مسلمان مسیح کے ماننے والے یہود پر حکمران ہیں اور پھر اور قو میں جو مسیح کی منکر ہیں وہ بھی محکوم ہی ہیں اور صرف محکوم نہیں بلکہ فرمایا کہ فَاعَذِّبُهُمْ عَذَابًا شَدِيدًا ۔ دنیا ہی میں ان کو عذاب دوں گا اور عذاب بھی سخت ۔ چنانچہ یہود کو جو جو عذاب اور دکھ پہنچے وہ مخفی نہیں اور یہی دنیا کا عذاب آخرت کے عذاب کا ثبوت ہوگا۔ وَمَا لَهُمْ مِّنْ تُصِرِینَ ۔ پھر یہاں تک ہی ختم نہیں بلکہ غیر قوموں کی محکومیت میں ایسے آئیں گے کہ اور مظلوموں کے تو مددگار پیدا ہو جاتے ہیں مگر مسیح کے منکروں کا کوئی مددگار نہ ہوگا ۔ یہ بھی ہم اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۵ مورخه ۲۴ جون ۱۹۰۹ ء صفحه ۶۱ ) بے بس نہایت خاکسار، بنی اسرائیل کے گھرانے کے خاتم الانبیاء، رسول ، مسیح ابن مریم علیہا السلام کے قسی القلب دشمن کدھر گئے؟ کوئی ان کا پتہ بتا سکتا ہے؟ ان بے ایمان“ ”سانپوں اور سانپوں کے بچوں پر فتوی لگ گیا۔ ان پر حکم ہو چکا اور حضرت مسیح علیہ السلام کے اتباع جس جاہ و حشم کے ساتھ جناب مسیح علیہ السلام کے منکروں پر حکمران ہیں اس سے ہند والے کیا تمام آباد دنیا بے خبر نہیں ۔ ۔۔۔ حضرت عیسی علیہ السّلام کے اتباع اور ان کے ساتھ والے مسلمان ہیں یا عیسائی اور ان کے اے نیکوں کی کتاب اعلیٰ مقام والوں کے رجسٹر میں ہے۔ ( ناشر )