حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 470
حقائق الفرقان ٤٧٠ سُورَةُ الْأَعْرَاف وَيَضَعُ عَنْهُمْ أَصْرَهُمْ وَا اصْرَهُمْ وَالْأَغْلَلَ الَّتِي كَانَتْ عَلَيْهِمْ ! ( فصل الخطاب لمقدمہ اہل الکتاب حصہ دوم - صفحه ۲۸۲ حاشیه ) ۱۵۹- قُلْ يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللهِ إِلَيْكُمُ جَمِيعًا وَالَّذِي لَهُ مُلْكُ السَّمواتِ وَالْأَرْضِ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ يُحْيِي وَيُمِيتُ فَأْمِنُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ النَّبِيِّ الْأُمِّيِّ الَّذِي يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَكَلِمَتِهِ وَاتَّبِعُوهُ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ - ترجمہ ۔ کہہ دے اے لوگو کچھ بھی شک نہیں کہ میں اللہ ہی کا رسول ہوں تم سب کی طرف وہ اللہ جس کی سلطنت ہے آسمانوں اور زمین میں کوئی سچا معبود نہیں مگر اکیلا وہی جلاتا ہے (ایمانداروں کو ) اچھی زندگی کے ساتھ اور مارتا ہے ( بے ایمانوں کو ) بدی کے ساتھ تو تم اللہ کو اور اس کے رسول کو مانو وہ خاص رسول جو مکہ کا رہنے والا ہے جو اللہ کو مانتا ہے اور اس کے سب کلاموں کو اور اسی کی پیروی کرو تا کہ تم راہ راست پا جاؤ ( حیات دائمی کی ) ۔ تفسیر کلمتہ - اب تو قرآن کو یا قسم کے لئے رکھا ہے یا عمل حبّ و بغض و حصول رزق کے لئے افسوس جو قرآن حبّ لغیر اللہ کو چھوڑ واکر الحب الله کے لئے آیا اس سے یہ امید رکھی جاوے۔ ایک دفعہ ایک شخص نے جو میرا پیر بھائی تھا۔ مجھے ایک عمل لکھ بھیجا کہ اسے پڑھنے سے ڈیڑھ سو ه ☑ روپیہ آمدنی ہو جائے گی ، جو میں نے کیا ۔ مگر کچھ فائدہ نہ ہوا۔ عرضِ حال پر اس نے مجھے لکھا بمطلب می رسد جو پائے کام آہستہ آہستہ ز دریا می کشد صیاد دام آہستہ آہستہ اس کے بعد جب میں نے وہ عمل کیا اور اپنی اوسط آمدنی نکالی تو سچ مچ ڈیرھ سو نکلی ۔ مگر معاً میرے دل میں آیا۔ یہ اس عمل کا نتیجہ ہے یا طبابت کا۔ اس بات کو صاف کرنے کے لئے میں نے ارادہ کیا کہ پہلے صرف طبابت کرتا ہوں۔ پھر دوسرے مہینے طبابت چھوڑ کر صرف یہ عمل کروں گا۔ پھر دیکھوں گا کیا نتیجہ ہوتا ہے۔ اللہ کا خاص فضل ہے اس نے میری ہدایت کا سامان بہم پہنچایا۔ اس مہینے مجھے طبابت سے ۱۲۰۰ روپے کی آمد ہوئی۔ اس عمل کو میں نے اپنے خسارے کا موجب جانا۔ اس لئے چھوڑ دیا۔ ے اور اتارتا ہے ان سے بوجھ اُن کے اور پھانسیاں جو ان پر تھیں۔ ۲ کوشش کرنے والا اپنے مقصد کو بتدریج پاہی لیتا ہے اور دریا میں سے شکاری آہستہ آہستہ جال نکال ہی لیتا ہے۔