حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 371 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 371

حقائق الفرقان ۳۷۱ سُورَةُ الْأَنْعَامِ - رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دعا فرمائی کہ النبی میری قوم کو بیرونی دشمن سے بچا کہ اس کا استیصال نہ کر دے۔ حدیث میں ہے کہ پروردگار نے فرمایا۔ میں نے قبول کی ۔ پھر عرض کیا کہ خانہ جنگیوں سے ان کا استیصال نہ ہو۔ یہ دُعا بھی قبول ہوئی ۔ پھر باقی رہ گیا يُذِيقَ بَعْضَكُمْ بَأْسَ بَعْضٍ ۔ چونکہ یہ نتیجہ تھا قرآنی نافرمانی کا فَنَسُوا حَظًّا مِمَّا ذُكِّرُوا بِهِ فَاغْرَيْنَا بَيْنَهُمُ الْعَدَاوَةَ وَ البَغْضَاء (المائدہ: ۱۵) اس لئے یہ برقرار رہا۔ میں تم سے پوچھتا ہوں کہ غیروں سے تم نے لڑائی کی کہ انہوں نے مسیح کو زندہ کہ کر قرآن کو چھوڑا۔ گویا نَسُوا حَظًّا مِمَّا ذُكِّرُوا بِہ کے مصداق ہوئے۔ مگر تم لوگ آپس میں لڑائی کروتو انا للہ ہی پڑھنا چاہیے۔ اس میں پیشگوئی بھی تھی۔ یہ تمام عذاب اہل مکہ پر آئے۔ باہر سے نبی کریم نے حملہ کیا خود اپنے ماتحتوں سے مشرک قتل ہوئے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۵ مورخه ۳ ستمبر ۱۹۰۹ء صفحه (۹۷) ۶۷، ۶۸ - وَ كَذَّبَ بِهِ قَوْمُكَ وَ هُوَ الْحَقُّ قُلْ لَسْتُ عَلَيْكُمْ بِوَكِيلِ۔ لِكُلِّ نَبَا مُسْتَقَرٌّ وَسَوْفَ تَعْلَمُونَ - ترجمہ اور قرآن کو تیری قوم نے جھٹلایا حالانکہ وہ حق و حکمت سے بھرا ہوا ہے تو کہہ دے میں تم پر وکیل نہیں ہوں ۔ ہر ایک خبر کا ایک وقت اور مکان معین ہے اور آگے تم خود جان لو گے۔ ۔ ہر تفسیر اور تیری قوم نے اسے جھٹلا یا حالانکہ یہ حق ہے تو کہہ دے اے محمدؐ میں تم پر وکیل نہیں ہوں ہر ایک خبر کے لئے ایک وقت مقرر ہے۔ پس عنقرب تم جان لو گے۔ ( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۰۲ حاشیه ) اور اس کو جھوٹ بنایا تیری قوم نے اور یہ تحقیق ہے تو کہہ کہ میں نہیں تم پر داروغہ۔ ہر چیز کا ایک وقت ٹھہر رہا ہے اور آگے جان لو گے ۔ ( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحہ ۲۶۰ حاشیه ) كَذَّبَ بِهِ قَوْمُكَ - اس پر مجھے ایک لطیفہ یاد آیا۔ مالیر کوٹلہ میں شیعہ بہت ہیں ۔ ساڈھورہ ہے ۔ پس انہوں نے بھی وہ حصہ چھوڑ دیا جس کا انہیں حکم دیا گیا تھا کہ اس پر وہ عمل کریں پس اس لئے ہم نے ان کے درمیان دشمنی اور کینہ کو بھڑ کا دیا ہے