حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 333
حقائق الفرقان ۳۳۳ سُورَةُ الْمَائِدَة دیکھا وہ شدید العقاب بھی ہے ۔ مگر اگر کوئی سچے دل سے تو بہ کرے تو غَفُورٌ رَّحِیم بھی ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۳ مورخه ۱۹ اگست ۱۹۰۹ صفحه ۹۰) ۱۰۲، ۱۰۳ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَسْتَلُوا عَنْ أَشْيَاءَ إِنْ تُبْدَ لَكُمْ تَسُؤْكُمْ وَإِنْ تَسْتَلُوا عَنْهَا حِينَ يُنَزِّلُ الْقُرْآنُ تُبْدَ لَكُمْ عَفَا اللَّهُ عَنْهَا ۖ وَ اللهُ غَفُورٌ حَلِيمٌ - قَدْ سَأَلَهَا قَوْمٌ مِّنْ قَبْلِكُمْ ثُمَّ أَصْبَحُوا بِهَا كَفِرِينَ - ترجمہ ۔ اے ایماندارو بہت باتیں نہ پوچھا کرو اگر تم پر ظاہر کر دی جائیں گی تو وہ تم کو بری لگیں گی اور ایسے وقت میں اگر وہ پوچھو گے جب قرآن اتر رہا ہے تو ظاہر کر دی جائے گی تمہارے لئے ۔ اللہ نے وہ چیزیں تم سے معاف کر دیں اور اللہ بڑا ڈھانپنے والا بڑا برد بار ہے۔ تحقیق ایک قوم تم سے پہلے ایسی ہی باتیں پوچھ چکی پھر منکر ہو گئی ۔ تفسیر۔ انسان ضعیف ہے اللہ تعالیٰ نے اس پر ان احکام کی تعمیل فرض کی ہے۔ جو خالق فطرت نے اس کے مناسب حال جانی۔ اگر کوئی خواہ مخواہ سوال کر کے اپنے تئیں پیچ در پیچ مسائل کا مطیع بنائے تو یہ اس کی غلطی ہے۔ حضرت صاحب نے بیعت کا اشتہار دیا۔ اور آپ کو الہام ہوا کہ لوگوں سے بیعت لو۔ تو آپ چونکہ جانتے نہ تھے کہ بیعت کیونکر لی جاتی ہے اس لئے آپ دس ماہ اسی فکر میں بیٹھے رہے اور بار یک در باریک راہوں سے معلوم کر لیا کہ یوں کرنا چاہیے ۔ ہمارے ایک دوست کو اس بات کی ٹوہ تھی کہ بیعت میں کیا کیا شرائط ہوں۔ میں نے انہیں سمجھا یا کہ ممکن ہے کہ ہم ان کے پابند نہ ہوسکیں اس لئے ایسی کوشش نہیں کرنی چاہیے مگر اس نے نہ مانا۔ سر دست تو وہ مخالف ہے۔ اسی طرح میں دیکھتا ہوں کہ لوگ عجیب عجیب سوال کرتے ہیں ۔ کوئی کہتا ہے کہ ہماری مخفی دولت کا پتہ لگا دو۔ یا فلاں کام کی نسبت دریافت کر دو ۔ ہوگا ؟ یا نہیں؟ گویا ہمیں خدا کا ایجنٹ سمجھتے ہیں ۔ نبی کریم کے سامنے ایک شخص نے پوچھا من آئی ؟ دوسرے نے کہا۔ کیا ہر سال حج فرض ہے؟ تو آپ نے جھڑک دیا تھا ! علماء میں بھی تحقیقات ہوتی رہتی ہے کہ آدم جس شجرہ کے نزدیک گیا تھا اس کا نام کیا تھا۔ گیہوں انگور اور پھر ان کی تشبیہات تک گئے ہیں۔ ۲۔ نوح نے جو کشتی بنائی تھی تھا۔ انگور اور پھر ان کی ہیں۔ اس کی لکڑی کس درخت کی تھی ۔ ۳۔ وہ شخص جس نے ابراہیم سے مباحثہ کیا تھا اس کا کیا نام تھا۔ ۔ نے سے کیا نام ۔ نے