حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 313 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 313

حقائق الفرقان ۳۱۳ سُورَةُ الْمَائِدَة ۶۵ - وَقَالَتِ الْيَهُودُ يَدُ اللهِ مَغْلُولَةٌ غُلَتْ أَيْدِيهِمْ وَلُعِنُوا بِمَا قَالُوا لا بَلْ يَدَهُ مَبْسُوطَتْنِ يُنْفِقُ كَيْفَ يَشَاءُ وَلَيَزِيدَنَ كَثِيرًا مِنْهُم مَّا أُنْزِلَ إِلَيْكَ مِنْ رَّبِّكَ طُغْيَانًا وَ كُفْرًا وَ الْقَيْنَا بَيْنَهُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاء إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ كُلَّمَا أَوْقَدُوا نَارًا لِلْحَرْبِ أَطْفَاهَا اللَّهُ وَ يَسْعَوْنَ فِي الْأَرْضِ فَسَادًا وَاللَّهُ لَا يُحِبُّ الْمُفْسِدِينَ ترجمہ۔ اور یہودیوں نے کہا کہ اللہ کا ہاتھ بولا اور بندھا ہوا ہے یعنی ( نعوذ باللہ ) وہ تنگ دست ہے۔ انہیں کے ہاتھ تنگ دست اور لولے اور بندھے ہوئے ہوں اور اس کہنے کے سبب سے وہ در بدر ہوئے بلکہ اللہ کے تو دونوں ہاتھ کشادہ ہیں وہ خرچ کیا کرتا (ہے) جس طرح چاہتا ہے۔ قرآن جو تجھ پر نازل ہوا تیرے رب کی طرف سے وہ ضرور سرکشی اور کفر کو ان میں سے بہتوں میں بڑھائے گا اور ہم نے ڈال دی ہے ان میں بغض و عداوت قیامت تک ۔ جب وہ سلگاتے ہیں لڑائی کی آگ تو اللہ اس کو بجھا دیتا ہے اور کوشش کرتے ہیں ملک میں شرارت پھیلانے کی ، اور اللہ نا پسند کرتا ہے شریر فسادیوں کو۔ تفسیر - يدُ اللهِ مَغْلُولَةٌ - نادان لوگ جب تنگ ہوتے ہیں تو کہہ دیتے ہیں۔ خدا کے ہاتھ ہمارے لئے شل ہو گئے ہیں۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۲ مورخه ۱۲ راگست ۱۹۰۹ صفحه ۸۷ ) بَلْ يَدَهُ مَبْسُوطَتَن ۔ ہر ایک صفت موصوف کی شان کے مطابق ہے۔ تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۱) ٦٧ - وَ لَوْ أَنَّهُمْ أَقَامُوا التَّوْرَيةَ وَالْإِنْجِيلَ وَ مَا أُنْزِلَ إِلَيْهِمْ مِّنْ رَّبِّهِمْ لَا كَلُوا مِنْ فَوْقِهِمْ وَ مِنْ تَحْتِ أَرْجُلِهِمْ مِنْهُمْ أُمَّةٌ مُقْتَصِدَةٌ وَكَثِيرٌ مِنْهُمْ سَاءَ مَا يَعْمَلُونَ - ترجمہ ۔ اور اگر وہ قائم رکھتے تو ریت اور انجیل اور وہ کتا ہیں جوان پر نازل ہوئیں ان کے رب کی طرف سے تو وہ کھاتے اپنے اوپر اور نیچے قدموں کی طرف سے۔ ایک جماعت ہے وسط کی چال والی اور ان میں کے بہت سے بدکا رہی ہیں۔