حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 301
حقائق الفرقان ۳۰۱ سُورَةُ الْمَائِدَة إِنْ أُوتِيتُمْ هَذَا فَخُذُوهُ - یعنی اگر یہ بات ان میں پائی گئی تو سچے ۔ ورنہ نہیں ۔ لوگ گھر ہی سے باتیں بنا کر لے آتے ہیں۔ ایک دفعہ حضرت صاحب کے پاس ایسے آدمی آئے جو گھر سے یہ مشورہ کر آئے کہ فاتحہ خلف الامام کا مسئلہ پوچھتے ہیں۔ اگر انہوں نے کہا۔ جائز نہیں ۔ تو سچے ورنہ جھوٹے۔ ایسی خود ساختہ باتوں میں بہت دھو کہ لگتا ہے ۔ مَنْ يُرِدِ اللهُ فِتْنَتَهُ جو لوگ اپنی شرارتوں سے اس حد تک پہنچ گئے ۔ خدان کے فتنہ کا ارادہ رکھتا ہے۔ لَمْ يُرِدِ اللَّهُ أَنْ يُطَهِّرَ قُلُوبَهُمْ ۔۔۔۔ فَلَمَّا زَاغُوا أَزَاغَ اللَّهُ قُلُوبَهُمْ - (الصف : (۶) سے اس کی تشریح ہوتی ہے یعنی خدا ان کے دلوں کو پاک کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا جو خود ٹیڑھا پن سے اس حالت کو پہنچ گئے کہ پھر سیدھے نہیں ہونا چاہتے ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۲ مورخه ۱۲ اگست ۱۹۰۹ صفحه ۸۶،۸۵) ۴۵ اِنَّا اَنْزَلْنَا التَّوْرَةَ فِيهَا هُدًى وَ نُورٌ يَحْكُمُ بِهَا النَّبِيُّونَ الَّذِينَ أَسْلَمُوا لِلَّذِينَ هَادُوا وَالرَّبْنِيُّونَ وَالْأَحْبَارُ بِمَا اسْتُحْفِظُوا مِنْ كِتٰبِ اللَّهِ وَ كَانُوا عَلَيْهِ شُهَدَاء فَلَا تَخْشَوُا النَّاسَ وَاخْشَوْنِ وَلَا تَشْتَرُوا بِايْتِي ثَمَنًا قَلِيلًا وَمَنْ لَّمْ يَحْكُمُ بِمَا اَنْزَلَ اللهُ فَأُولَئِكَ هُمُ الْكَفِرُونَ - ترجمہ ۔ بے شک ہم نے توریت اتاری جس میں ہدایت اور روشنی ہے اس کے موافق حکم دیتے تھے فرمان بردار نہبی یہودیوں کو اور علماء وفقہاء اور حکماء اللہ والے درویش کیونکہ وہ محافظ ٹھہرائے گئے اللہ کی کتاب سے۔اور وہ تھے اور رہیں گے گواہ اور خبر گراں (ان سے کہا گیا تھا) تم لوگوں سے نہ ڈرو، مجھ سے ڈرو اور نہ لو میری آیتوں کے بدلے دنیا کا تھوڑا سا فائدہ۔ اور جو اللہ کے اتارے ہوئے کے موافق حکم نہ دیں تو یہی لوگ کافر ہیں ۔ تفسیر اللہ تعالیٰ نے اپنے دین کو بہت آسان رکھا ہے۔ دین کا مدار تعظیم لامر اللہ شفقت علی خلق الله پر ہے دیکھئے ایک طرف نماز کیسی اعلیٰ عبادت ہے کہ تمام مذاہب کی عبادتوں کی جامع ہے دوسری طرف زکوۃ ۔ قرآن مجید میں دونوں کی تاکید ہے۔ اس کے علاوہ اور جو عیوب لوگوں میں ہوں ان کی اصلاح فرماتا ہے۔ جوں جوں زمانہ پیچھے جاتا ہے۔ نبوت کے ثبوت بڑھتے جاتے ہیں۔ آدم کے ے پھر جب وہ کبھی کی راہ چلے تو اللہ نے ان کے دلوں کو ٹیڑھا بنادیا۔