حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 286
حقائق الفرقان ۲۸۶ سُورَةُ الْمَائِدَة اطاعت کرنی چاہیے۔ یہاں اس کے متعلق فرمایا کہ يُقَوْمِ ادْخُلُوا الْأَرْضَ الْمُقَدَّسَةَ موسیٰ فرماتے ہیں اگر میرا کہا نہ مانو گے تو گھاٹا پاؤ گے ۔ انہوں نے جواب دیا۔ کہ یمُوسَى إِنَّ فِيهَا قَوْمًا جبارين ( المائدة: ۲۳) آپ کو خبر نہیں کہ وہاں طاقتور لوگ رہتے ہیں اور وہ اپنے بگاڑ کی اصلاح جلد کر سکتے ہیں ۔ ہم نہیں کر سکتے ۔ آپ ان باتوں میں تجربہ کار ہیں ۔ دوسری قسم کے لوگ وہ رَجُلَانِ ہیں جن کے نام یوشع بن نون اور کلب ہے جنہوں نے کہا۔ بسر و چشم حاضر ہیں ۔ بلکہ دوسروں کو بھی وعظ کیا ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۱ مورخه ۵ را گست ۱۹۰۹ صفحه ۸۴ ) ۲۳ تا ۲۵ - قَالُوا يَمُوسَى إِنَّ فِيهَا قَوْمًا جَبَّارِينَ وَ إِنَّا لَنْ تَدْخُلَهَا حَتَّى يَخْرُجُوا مِنْهَا ۚ فَإِن يَخْرُجُوا مِنْهَا فَإِنَّا دَخِلُونَ - قَالَ رَجُلِن مِنَ الَّذِينَ يَخَافُونَ أَنْعَمَ اللهُ عَلَيْهِمَا ادْخُلُوا عَلَيْهِمُ الْبَابَ ۚ فَإِذَا دَخَلْتُمُوهُ فَإِنَّكُمُ غلِبُونَ وَ عَلَى اللهِ فَتَوَكَّلُوا إِنْ كُنتُم مُّؤْمِنِينَ قَالُوا يَمُوسَى إِنَّا لَنْ تَدْخُلَهَا أَبَدًا مَّا دَامُوا فِيهَا فَاذْهَبْ اَنْتَ وَ رَبُّكَ فَقَاتِلَا إِنَّا هُهُنَا فَعِدُونَ - ترجمہ ۔ قوم نے کہا اے موسیٰ ! اس ملک میں تو ایسی زبردست قوم ہے کہ ذرہ بھی نقص آ جاوے تو اصلاح کر لیتی ہے اور ہم تو وہاں ہرگز نہ جاتے ہیں نہ جائیں گے جب تک وہ لوگ وہاں سے نہ نکل جائیں، ہاں جب وہ وہاں سے نکل جاویں گے تو ہم وہاں داخل ہوں گے۔ قوم نے کہا اے موسیٰ! ہم تو اس میں کبھی بھی داخل نہ ہوں گے جب تک وہ لوگ اس میں رہیں گے۔ پس تو اور تیرا رب جاؤ اور ان سے تم دونوں لڑو ہم تو یہیں بیٹھے رہیں گے۔ تفسیر۔ جو لوگ آپ کی تعلیم سے تیار ہوئے ۔ وہ کیسے نمونہ تعلیم محمدی کے تھے۔ اور جو موسیٰ اور عیسی علیهما السلام کی تعلیم میں تھے وہ کیسے نمونہ تھے۔ ایک نمونہ وہ ہیں جن کو فرعون کی غلامی سے موسی کے سبب آزادی ملی ۔ مصر کے آہنی تنور سے۔ ( یرمیاہ باب (۴) بہت کچھ مال و اسباب لے کر بڑے سمندر سے خشکی پر نکلے موسی کے ذریعہ اے اے موسیٰ ! اس ملک میں تو ایسی زبردست قوم ہے کہ ذرہ بھی نقص آ جاوے تو اصلاح کر لیتی ہے۔