حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 278
حقائق الفرقان ۲۷۸ سُورَةُ الْمَائِدَة لئے اس کی نسبت ہدایت فرماتا ہے کہ چونکہ معاملات میں مقدمات بھی ہوتے ہیں اس لئے تم جب ان میں گواہی دو ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۱ مورخه ۵ را گست ۱۹۰۹ ء صفحه ۸۳) 9 - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُونُوا قَوْمِينَ لِلَّهِ شُهَدَاءَ بِالْقِسْطِ وَلَا يَجْرِمَنَّكُمُ شَنَانُ قَوْمٍ عَلَى اَلَّا تَعْدِلُوا اعْدِلُوا هُوَ اَقْرَبُ لِلتَّقْوى وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ - ترجمہ ۔ اے ایمان والو مضبوط ہو جایا کرو اللہ کے واسطے انصاف کی گواہئیں دینے کو اور تمہیں کسی قسم کی عداوت مجرم نہ بنا دے کہ تم انصاف چھوڑ دو ۔ برابر انصاف کرو۔ وہ تقویٰ کے بہت قریب ہے اور اللہ ہی کو سپر بناؤ اور اسی کا خوف رکھو بے شک اللہ تمہاری کرتوتوں سے بڑا خبر دار ہے۔ تفسیر - كُونُوا قَوْمِينَ لِلَّهِ شُهَدَاء بِالْقِسْطِ - تو تمہاری گواہیاں اللہ کے لئے عدل کے ساتھ ہوں ۔ وَلَا يَجْرِمَنَّكُمْ شَنَانُ قَوْمٍ عَلَى الَّا تَعْدِلُوا - کسی کی دشمنی انصاف کی مانع نہ ہو۔ مثلاً آرین لوگ تم کو دفتروں سے نکالنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔ تو اسلام کی یہ تعلیم نہیں کہ تم ان کے مقابلہ میں بھی ایسی کوشش کرو۔ جہاں تمہیں اختیار حاصل ہے۔ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ ۔ تقویٰ کا علاج بتایا کہ تم یہ یقین رکھو کہ تمہارے کاموں کو دیکھنے والا اور ان سے خبر رکھنے والا بھی کوئی ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۱ مورخه ۵ را گست ۱۹۰۹ ء صفحه ۸۳) لَا يَجْرِمَنَّكُمْ شَنَانُ قَوْمٍ عَلَى الَّا تَعْدِلُوا اعْدِلُوا ( المائدہ: 9) کسی قوم کی عداوت کے سبب سے ان سے بے انصافی مت کرو۔ انصاف کرو۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۵) ١٠ - وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَهُم مَّغْفِرَةٌ وَأَجْرٌ عَظِيمٌ ۔ ترجمہ ۔ ایمانداروں اور بھلے کام کرنے والوں سے اللہ نے وعدہ فرمالیا ہے کہ اُن کی ہم حفاظت فرمائیں گے اور ان کو بڑا اجر دیں گے۔ ا۔ - تفسیر - وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا - چونکہ پھر بھی انسان کمزور ہے اس لئے فرمایا کہ جن مومنوں