حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 262 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 262

حقائق الفرقان ۲۶۲ سُورَةُ الْمَائِدَة سُوْرَةُ الْمَائِدَةِ مَدَنِيَّةٌ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ میں پڑھنا شروع کرتا ہوں بسبب عظمت تام اللہ تعالیٰ کے جو رحم بلا مبادلہ کرنے والا سچی کوشش کا بدلہ دینے والا ہے۔ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَوْفُوا بِالْعُقُودِ أُحِلَّتْ لَكُمُ بَهِيمَةُ الْأَنْعَامِ إِلَّا مَا يُتْلَى عَلَيْكُمْ غَيْرَ مُحِلَّى الصَّيْدِ وَ اَنْتُمْ حُرُمٌ إِنَّ اللَّهَ يَحْكُمُ مَا يُرِيدُ - ترجمہ ۔ اے ایماندارو! اقراروں کو پورا کرو تمہارے لئے حلال کر دئے گئے نادان چار پائے ان کے سوا جو تم کو آگے پڑھ کر سنائے جائیں گے مگر نہ حلال سمجھنا شکار جب تم احرام باندھے ہوئے ہو۔ بے شک اللہ حکم فرماتا ہے اپنے حسب مرضی ۔ تفسیر سورۃ بقرہ اور سورۃ آل عمران ہر دو میں جہاد کا ذکر ہے ہاں پہلی میں زیادہ تر یہود مخاطب ہیں اور دوسری میں نصاری ۔ پھر سورۃ نساء اور اس سورۃ مائدہ میں اندرونی انتظام کا ذکر ہے۔ کیونکہ گھر بیٹھے بیٹھے بھی بڑے بڑے کام کرنے پڑتے ہیں اور بہت سی مشکلات پیش آتی ہیں ۔ دونوں سورتوں میں تمدن و معاشرت کا ذکر ضروری تھا۔ چونکہ بآرام بیٹھے بیٹھے مباحثات بھی چھڑ جاتے ہیں۔ اس لئے نساء میں یہود کے ساتھ اور مائدہ میں نصرانیوں کے ساتھ مباحثہ کا طریق سکھایا ہے۔ تم لوگوں (احمد یوں ) کو اپنے فرض منصبی کا خیال رکھنا چاہیے ۔ کیونکہ دونوں قوموں سے تمہیں بھی مقابلہ ہے۔ تم میں سے بعض سپاہی تو ہیں جو قلم کا ہتھیار استعمال کر رہے ہیں ۔ مگر بہت وہ ہیں جو آرام سے بیٹھے ہیں ۔ ان کو چاہیے کہ مناظرہ کا طرز سیکھیں ۔ پہلی سورۃ میں بیبیوں کے تعلقات کا بھی ذکر ہے۔ میں نے کسی کتاب میں جو خدا کی طرف منسوب کی گئی ہو اس شرح وبسط کے ساتھ معاشرت کا ذکر نہیں دیکھا۔ تھوڑ ا ذکر تو رات میں ہے۔ واس شرح وبسط کے ساتھ معاشرت مگر انجیل ۔ پھر وید اس سے بالکل خالی ہیں ۔ دیانند کی ستیارتھ پرکاش دیکھی مگر جب بیبیوں کے ۔