حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 249 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 249

حقائق الفرقان ۲۴۹ سُورَةُ النِّسَاء ہر ایک یہودی اور عیسائی اس پر ایمان لایا ہے اور لا رہا ہے اور لائے گا۔ امید ہے کہ اس قدر تصریح اس آیت کی کافی سمجھی جاوے گی۔ اگر اس پر کوئی اور کلام ہو تو اس پر پھر نظر کی جاسکتی ہے۔ (الحکم جلد ۸ نمبر ۲۴٬۲۳ مؤرخہ ۱۷، ۲۴ جولائی ۱۹۰۴ ء صفحہ ۱۳، ۱۴ ) ۱۶۱ - فَبِظُلْمٍ مِنَ الَّذِينَ هَادُوا حَرَّمْنَا عَلَيْهِمْ طَيِّبَتِ أُحِلَّتْ لَهُمْ وَ بصَدِّهِمْ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ كَثِيرًا - ترجمہ ۔ پس یہودیوں کی شرارت کی وجہ سے ہم نے ان پر حرام کر دی پاکیزہ اور ستھری چیزیں جوان کے لئے حلال تھیں اور اس سبب سے بھی کہ وہ اللہ کے رستے سے بہت روکتے تھے۔ تفسير - حَرَّمْنَا عَلَيْهِمْ طَيِّبت طیبات سے آدمی محروم ہو جاتا ہے جب وہ شا سَبِيلِ الله سے روکے ۔ أَمْوَالَ النَّاسِ بِالْبَاطِل کھانا شروع کر دے۔ وہ شرک پر کمر باندھے (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۱ مورخه ۵ را گست ۱۹۰۹ صفحه ۸۱) ۱۶۴ - إِنَّا أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ كَمَا أَوْحَيْنَا إِلَى نُوحٍ وَ النَّبِيِّنَ مِنْ بَعْدِهِ وَ أَوْحَيْنَا إِلَى ابْراهِيمَ وَ اسْمَعِيلَ وَ اِسْحَقَ وَيَعْقُوبَ وَالْأَسْبَاطِ وَعِيسَى وَ أَيُّوبَ وَيُونُسَ وَهُرُونَ وَسُلَيْمَنَ وَآتَيْنَا دَاوُدَ زَبُورًا - ترجمہ ۔ ہم نے تیری طرف وحی کی جیسے نوح کی (طرف) اور ہم نے وحی بھیجی ابراہیم اور اسماعیل اور اسحق اور یعقوب اور اُن کی ( راست باز ) اولاد کی طرف اور عیسیٰ اور ایوب اور یونس اور ہارون اور سلیمان کی طرف اور ہم نے داؤ دکوز بور دی ۔ تفسیر ۔ أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ ۔ وحی کہتے ہیں جو جلدی سے کسی کو بات بتا دے ۔ وحی کی کئی قسمیں ہیں۔ ایک وہ جوز میں کوبھیجی گئی۔ بِانَّ رَبَّكَ أَوْحَى لَهَا (الزلزال:۶) پھر وہ جو شہد کی مکھی کو بھیجی جاتی ہے۔ پھر وہ جو حضرت موسی کی ماں کو بھیجی گئی۔ پھر اور وحی جو ان بزرگوں کو بھیجی گئی جو نبی نہ تھے۔ جیسے فرماتا ہے۔ وَإِذْ أَوْحَيْتُ إِلَى الْحَوَارِينَ (المائدة: ١١٢ ) ۔ (١) - ے لوگوں کے مال ناجائز طور پر ۔ ۲۔ اس لئے کہ تیرے رب نے اس کو وحی کی۔ سے اور جب میں نے حواریوں کے طرف وحی کی۔