حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 231
حقائق الفرقان ۲۳۱ سُورَةُ النِّسَاء ۱۰۶ ۱۰۷ - إِنَّا اَنْزَلْنَا إِلَيْكَ الْكِتَبَ بِالْحَقِّ لِتَحْكُمُ بَيْنَ النَّاسِ بِمَا أَرْبَكَ اللَّهُ وَلَا تَكُنُ لِلْخَابِنِيْنَ خَصِيمًا - وَاسْتَغْفِرِ اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ كَانَ غَفُورًا رَّحِيمًا - ترجمہ ۔ ہم نے اتاری ہے تیری طرف محفوظ برحق کتاب تا کہ تو فیصلہ کرے لوگوں میں جیسا کہ اللہ نے تجھ کو دکھایا ہے اور دغا بازوں کا طرف دار نہ بننا۔ اور اللہ سے مغفرت چاہو۔ بے شک اللہ بڑا عیبوں کا ڈھانپنے والا سچی محنتوں کا بدلہ دینے والا ہے۔ تفسیر - بما أربك الله ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ نبی قرآن کو خوب سمجھتا ہے۔ وَلَا تَكُنْ لِلْخَابِنِيْنَ خَصِيمًا - شریر کی طرف سے حمایت کا بیڑا کبھی نہ اٹھانا چاہیے خائن کی طرف سے بھی جھگڑا نہیں کرنا چاہیے۔ اگر کسی عزیز رشتہ دار کی مصیبت پڑ جاوے۔ تو استغفار بہت پڑھو۔ خدا تعالیٰ تمہیں بچالے گا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مؤرخہ ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ صفحه ۷۹) ١١٠ - هانتُمْ هَؤُلَاءِ جَدَلْتُمْ عَنْهُمْ فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا فَمَنْ يُجَادِلُ اللَّهَ عَنْهُمْ يَوْمَ الْقِيمَةِ أَمْ مَنْ يَكُونُ عَلَيْهِمْ وَكِيلًا - ترجمہ۔ ہوشیار ہو جاؤ وہ تمہیں لوگ ہو جو دنیا کی زندگی میں جھگڑا کرتے ہیں چوروں کی طرف سے۔ پھر کون جھگڑے گا اللہ سے اُن کی طرف سے قیامت کے دن یا ان کا کون وکیل بنے گا۔ تفسیر - لها - خبردار ہو جاؤ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مؤرخہ ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ صفحه ۷۹ ) ١١٣ وَ مَنْ يَكْسِبُ خَطِيئَةً أَوْ إِثْمًا ثُمَّ يَرْمِ بِهِ بَرِّيَّا فَقَدِ احْتَمَلَ بُهْتَانًا وَإِثْمًا مُّبِينًا - ترجمہ۔ اور جو کماوے کسی خطا یا گناہ کو پھر اس کو کسی بے گناہ کے سر تھوپ دے تو اس نے اٹھا یا بڑا بہتان اور صریح گناہ ۔ تفسیر - وَمَنْ يَكْسِبُ خَطِيئَةً - بہت سے لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ وہ خود کوئی بدی کر کے دوسرے کے ذمے لگا دیتے ہیں ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مؤرخہ ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ء صفحہ ۷۹ ) ثُمَّ يَرْمِ به بریا خود بدی کرتے ہیں اور دوسرے کے ذمہ لگا دیتے ہیں ۔ - تشحید الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۴۹)