حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 192 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 192

حقائق الفرقان ۱۹۲ سُورَةُ النِّسَاء جائیں گی۔ کیونکہ اس کا ایمان بڑا تھا جس نے آخری حالت میں خدا کے فضل سے دستگیری کی ۔ اور تیسری قسم گناہ کی صغائر ہیں۔ جن کا ذکر کبائر میں ضمنا آ گیا۔ ناظرین! نجات صرف رحم اور فضل سے ہے اور رحم اور فضل کا مستحق ایمان دار ہے۔ إِنَّ رَحْمَتَ اللَّهِ قَرِيبٌ مِّنَ الْمُحْسِنِينَ (الاعراف: ۵۷) بے شک مہر اللہ کے نزدیک ہے نیکی والوں سے ۔ ( فصل الخطاب المقدمہ اہل الکتاب حصہ دوم - صفحه ۲۹۰،۲۸۹) ۵۲ - أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ أُوتُوا نَصِيبًا مِنَ الْكِتَبِ يُؤْمِنُونَ بِالْجِبْتِ وَ الطَّاغُوتِ وَ يَقُولُونَ لِلَّذِينَ كَفَرُوا هَؤُلَاءِ أَهْدَى مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا سَبِيلًا - ترجمہ ۔ کیا تمہیں علم نہیں اُن لوگوں کا جن کو کتاب کا کچھ تھوڑا حصہ ملا ہے وہ مانتے ہیں ، دھوکہ باز گنڈہ فلیتے کرنے والے اور بتوں کو اور حد سے باہر نکلنے والے شیطان کو اور کافروں کے لئے کہتے ہیں کہ یہ ہی لوگ ایمان داروں سے زیادہ سمجھ دار ہیں اور راہ پانے والے ہیں۔ تفسیر۔ دیکھتے ہو ان کو جن کو کتاب سے بہرہ ملاوہ شیاطین اور نا پاک روحوں پر اعتقا دلا رہے ہیں اور (ضد میں ) کافروں کی نسبت کہتے ہیں کہ وہ مومنوں سے اچھی راہ پر ہیں۔ ( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹر ائز ڈایڈیشن صفحہ ۳۴ حاشیہ) طاغُوت ۔ حد سے بڑھا ہوا ۔ جبت ۔ سحر ، دھوکہ دینا۔ دھوکہ دینے والوں اور چالا کی کرنے والوں کو بعض لوگ بہت جلد مان لیتے ہیں ۔ بعض لوگوں کو یہ دھو کہ لگتا ہے کہ یوروپ آجکل کس قدر ترقی کر رہا ہے حالانکہ وہ مسلمان نہیں ۔ ہم پوچھتے ہیں کہ انبیاء جس تعلیم کو لے کے آئے ۔ اس میں مثلاً خشیت الہی میں انہوں نے کس قدر ترقی کی؟ یہی کہ ایک لگنے موتنے والے کو خدا بنالیا۔ ہم لوگ پانچ وقت میناروں پر چڑھ کر خدا کی توحید کا وعظ لے کچھ شک نہیں کہ اللہ کی رحمت قریب ہے محسنوں سے ۔ ( ناشر )