حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 153
حقائق الفرقان ۱۵۳ سُورَةُ النِّسَاء سُورَةُ النِّسَاءِ مَدَنِيَّةٌ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - سورۂ نساء پڑھنا شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت رحم والا مہربان ہے۔ - يَأَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُم مِّنْ نَفْسٍ وَاحِدَةٍ وَخَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَبَثَّ مِنْهُمَا رِجَالًا كَثِيرًا وَنِسَاءً وَاتَّقُوا اللَّهَ الَّذِي تَسَاءَلُونَ بِهِ وَ الْأَرْحَامَ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلَيْكُمْ رَقِيبًا - ترجمہ ۔ ۔ لوگو اپنے پروردگار سے ڈرو جس نے تم کو تنِ واحد سے پیدا کیا اور اُس کی ( جنس سے ) اُس کی بی بی بنائی اور ان دونوں سے بہت سے مرد اور عورت پھیلا دیئے اور جس اللہ کا واسطہ دے دے کر تم اپنے کتنے کام نکال لیتے ہو آپس میں اُس اللہ کا اور رشتوں کا پاس ملحوظ رکھو کیونکہ اللہ تمہارا نگران حال ہے۔ تفسیر۔ اے لوگو! ڈرو اپنے رب سے جس نے تمہیں پیدا کیا ایک جی سے اور پیدا کیا اس کی جنس سے اس کا جوڑا اور پھیلائے ان سے بہت مرد اور عورتیں اور ڈرو اللہ سے جس کے نام پر ایک دوسرے سے سوال کرتے ہو اور بچو قطع رحم سے۔ بے شک اللہ تم پر نگران ہے۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۳) اس سورہ شریف میں یہ ذکر ہے کہ اللہ تعالیٰ جب آرام کی زندگی عطا کرے تو کس طرح بسر کرنی چاہیے۔ مومن لڑائیوں میں انتظامات نہیں کر سکتا ۔ امن کی حالت میں کرتا ہے اس لئے امن کی زندگی بسر کرنے کے قاعدے و طریقے سکھاتا ہے۔ بڑا امن تکبر کے چھوڑنے سے پیدا ہوتا ہے کبرائیوں کے تمام شعبے چھوڑ دینے چاہئیں۔ شیطان کا پہلا گناہ جو قرآن کریم میں بیان ہوا ہے وہ بھی یہی ہے کہ آبی وَاسْتَكْبَرَ (البقرہ: ۳۵) لے (ابلیس نے جو کافر تھا ) آدم کا انکار کر دیا اور اُسے اپنے سامنے ہیچ سمجھا۔