حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 146
حقائق الفرقان ۱۴۶ سُورَةُ آل عِمْرَان ڈرو اس بات نے ( ایمان داروں کا ایمان بڑھا دیا اور وہ کہہ اٹھے کہ اللہ ہم کو بس ہے اور کیا ہی اچھا وکیل ہے۔ تفسیر - إِنَّ النَّاسَ قَدْ جَمَعُوا لَكُمْ ۔ سپہ سالا رفوج اُحد کہ گیا تھا کہ آئندہ سال ہم سال ہم تم سے لڑائی کریں گے ۔ پھر انہوں نے کچھ آدمی بھیجے تا مومنوں کو ڈرائیں مگر مسلمانوں نے سن کر کچھ پرواہ نہ کی ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۸ مؤرخہ ۱۵ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۲) الَّذِينَ قَالَ لَهُمُ النَّاسُ إِنَّ النَّاسَ قَدْ جَمَعُوا لَكُمْ فَاخْشَوهُمْ فَزَادَهُمْ إِيمَانًا وَ قَالُوا حَسْبُنَا اللهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ (ال عمران : ۱۷۴) وہ جنہیں منافقوں نے ام منافقوں نے اطلاع دی کہ دشمنوں نے تمہارے مقابلہ میں بڑی فوج جمع کی ہے اب ان سے تمہیں ڈرنا چاہیے لیکن یہ بات سن کر ان کے ایمان بڑھ گئے اور کہنے لگے اللہ ہمارے لئے بس ہے اور بہت اچھا کارساز ہے۔ وَلَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ خَرَجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ بَطَرًا و رِئَاءَ النَّاسِ (الانفال : ۴۸) ان لوگوں کی طرح نہ ہو جو اپنے گھروں سے گھمنڈ کے طور پر اور لوگوں کو دکھانے کے لئے نکلے ۔ بدر میں دشمن نہ آیا اور مسلمان تجارت کر کے مال حاصل کر کے لوٹے ۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۴، ۲۵) (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۸ مورخه ۱۵ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۲) ١٧٦ - إِنَّمَا ذَلِكُمُ الشَّيْطَنُ يُخَوِّفُ أَوْلِيَاءَهُ فَلَا تَخَافُوهُمْ وَ خَافُونِ إِنْ كُنتُم مُّؤْمِنِينَ ۔ ترجمہ ۔ وہ شخص جس نے آکر خبر دی وہ شیطان ہے وہ اپنے دوستوں سے ڈراتا ہے تو ایمان دارو! تم ان سے نہ ڈرو اور مجھ سے ڈرو جب تم مومن ہو۔ تفسير - ذيكم الشيطن ۔ وہ خبر اڑانے والا شیطان تھا۔ يُخَوِّفُ أَوْلِيَاء ۔ اس کا اثر اسی کے دوستوں پر پڑتا ہے۔ - (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۸ مؤرخہ ۱۵ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۲)