حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 137
حقائق الفرقان ۱۳۷ سُورَةُ آل عِمْرَان بھی ہوتا تو ہم یہاں مارے ہی نہ جاتے تو کہہ کہ اگر تم اپنے گھروں میں بھی ہوتے تو نکل آتے وہ لوگ جن پر قتل ثابت ہے اپنے گرنے کی جگہ کی طرف اور نتیجہ یہ ہے کہ اللہ امتحان لے جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے اور تمہارے دلوں کو پاک صاف کرے اور نتھار لے اور اللہ بخوبی جانتا ہے سینوں کے بھید ۔ تفسیر - لَوْ كَانَ لَنَا مِنَ الْأَمْرِ شَی ۔ اگر ہوتا ہمیں حکومت سے کچھ حصہ ۔ مَا قُتِلْنَا هُهُنَا ۔ یہ قُتِلْنَا قابلِ غور ہے۔ جو قتل ہو چکے ہیں وہ تو بول نہیں سکتے ۔ یہ وہی بات ہے جو میں پہلے بھی بتا چکا ہوں کہ ضمیر میں متکلم کی ہوں یا غائب کی یا مخاطب کی۔ اپنے مثل کے معنے بھی رکھتی ہیں جیسے وَإِذْ قُلْتُمْ يَمُوسى لَنْ تَصْبِرَ عَلَى طَعَامٍ وَاحِدٍ (البقرۃ: ۶۲) میں مخاطب وہ نہیں جنہوں نے کہا کہ موسی ہم ایک کھانے پر صبر نہیں کر سکتے ۔ وَلِيَبْتَلِی ۔ تا ظاہر کرے ۔ قرآن میں ایک جگہ ایسا محاورہ ہے جہاں فرمایا یوم تبلی السراير شرابو (الطارق : ١٠) لِيُمَحِّصَ ۔ خالص کر کے دکھا دے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۸ مورخه ۱۵ جولائی ۱۹۰۹ء صفحه ۷۰) ۱۵۶ - إِنَّ الَّذِينَ تَوَلَّوْا مِنْكُمْ يَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعَنِ إِنَّمَا اسْتَزَلَّهُمُ الشَّيْطَنُ بِبَعْضِ مَا كَسَبُوا وَ لَقَدْ عَفَا اللهُ عَنْهُمْ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ حَلِيمٌ - ترجمہ ۔ جو لوگ تم میں سے پیٹھ پھیر دیئے جماعتوں کے بھڑ جانے کے دن تو ان کے پاؤں پھسلا دیئے تھے شیطان نے اُن کے بعض گناہ کے سبب سے اور اللہ نے اُن کو معاف کر دیا بے شک اللہ بڑا قصوروں کا ڈھانپنے والا بردبار ہے۔ تفسیر - بِبَعْضِ مَا كَسَبُوا ۔ یہ عجیب مسئلہ ہے کہ نیکی کی توفیق نہیں ملتی ۔ نماز میں لذت نہیں آتی ۔ مصیبت پر مصیبت پڑتی رہتی ہے۔ لے اور وہ وقت بھی یاد کرو جب تم نے کہا اے موسیٰ! ہم سے تو ایک ہی طرح کے کھانے پر نہیں رہا جاتا۔ ایک دن تمام بھید جانچے جائیں گے۔ (ناشر)