حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 135
حقائق الفرقان الله سُورَةُ آل عِمْرَان ردو او ۱۵۳ - وَ لَقَدْ صَدَقَكُمُ اللهُ وَعْدَ اللهُ وَعْدَةَ إِذْ تَحْشُونَهُمْ بِإِذْنِهِ حَتَّى إِذَا فَشِلْتُمْ وَ تَنَازَعْتُمْ فِي الْأَمْرِ وَ عَصَيْتُمْ مِنْ بَعْدِ مَا أَرَبِّكُم مَّا تُحِبُّونَ مِنْكُمْ مَنْ يُرِيدُ الدُّنْيَا وَ مِنْكُم مَّنْ يُرِيدُ الْآخِرَةَ ثُمَّ صَرَفَكُمْ عَنْهُمْ لِيَبْتَلِيَكُمْ وَ لَقَدْ عَفَا عَنْكُمْ وَاللَّهُ ذُو فَضْلٍ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ ترجمہ اور اللہ نے تم کو سچا کر دکھا یا اپنا وعدہ جب تم کاٹ رہے تھے اُن کو اس کے حکم سے یہاں تک کہ تم خود پھسل گئے اور تم نے نامردی کی اور خلاف کیا تم نے رسول کے حکم میں بعد اُس کے کہ اللہ تم کو دکھا چکا تھا جو چاہتے تھے۔ تم میں سے بعض تو دنیا چاہتے تھے اور بعض آخرت چاہتے تھے پھر تم کو اللہ نے دشمنوں سے پھیر دیا تا کہ تمہارا امتحان لے اور بے شک بے شک اس نے تمہیں معاف کر دیا اور اللہ بڑا فضل والا ہے والا ہے مومنوں پر۔ تفسیر - إِذَا فَشِلْتُمْ - اُحد کی پہاڑی میں جہاں جنگ تھی ۔ اُحد کے مشرق کی طرف کفار تھے۔ ایک درہ تھا پہاڑی پر ۔ آپ ( نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ) نے پچاس آدمی مقرر کئے کہ فتح ہو یا شکست ہو تم لوگوں نے یہاں سے بغیر میرے حکم کے نہیں ٹلنا ۔ مسلمانوں کو فتح ہوئی یہ سمجھے کہ اب کیا ضرورت ہے وہاں سے مل آئے۔ فَشِلْتُمْ ۔ پھسل گئے ۔ تَنَازَعْتُمْ ۔ افسر نے کہا کہ ٹھہرو۔ دوسروں نے کہا اب کیا ضرورت ہے؟ بس یہ جھگڑا تھا۔ وَ لَقَدْ عَفَا عَنْكُمْ ۔ قریب تھا کہ خمیازہ اٹھاتے مگر ہم نے درگذر کی ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۸ مؤرخہ ۱۵ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحه ۷۰ )