حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 101
حقائق الفرقان ۱۰۱ سُورَةُ آل عِمْرَان فلاں حکیم یا فلاں ڈپٹی انسپکٹر وغیرہ میرا اپنا ہے یعنی میرا دوست ہے۔ یہ پس جو لوگ مذہب کے پابند ہیں یعنی خدا کی ہستی کو مانتے ہیں ( کیونکہ اس وقت میں خدا کی ہستی پر بحث کرنے کے واسطے کھڑا نہیں ہوا ۔ اور وہ اور قو میں جن کے سامنے ہمیں یہ بحث کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ) وہ اس ہستی کو خوب جانتے ہیں کہ وہ بڑا علیم اور قادر ہے ۔ اگر کوئی شخص اس پر اعتراض بھی کر دے تو میں تھوڑا سا ثبوت دیتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ میرے ایک بڑے مہربان نے مجھ پر سوال کیا کہ قرآن کریم میں آیا ہے کہ جَعَلَ اللهُ الْكَعْبَةَ الْبَيْتَ الْحَرَامَ قِيمًا لِلنَّاسِ (المائدة: ٩٨) یعنی کعبہ ہم نے ایک عزت کا گھر بنایا ہے وہاں لوگ حج کو جاتے اور قربانیاں کرتے وغیرہ۔ یہ اس لئے کہ خدا ہے اور قادر ہے اور علیم ہے۔ کیا یہ دلیل مکہ کے وجود سے ثابت ہو جاتی ہے اگر کوئی شخص کہہ ۔ دے کہ دو ہزار برس تک یہ جہت ایسا ہی مکرم اور معظم رہے گا۔ کیا کوئی عالم یہ دعویٰ کر سکتا ہے ہرگز نہیں ۔ پھر خدا کہتا ہے کہ ہم نے اس مسجد کو عزت والا بنا دیا ہے دنیا کی ہزاروں سلطنتیں پلٹ جاویں دنیا الٹ پلٹ ہو جاوے اور یہ سب کچھ ممکنات میں سے ہے پر ایسے جنگل و بیابان میں ایک کوٹھہ ہے اور اس کے لئے دعوی کیا جاتا ہے اور دنیا میں شور مچادینا کہ اس کو مٹا کر تو دکھلاؤ۔ پھر اس کو کوئی مٹا نہ سکے گا پھر یہ بات کیسی پوری ہوئی یہ اس لئے کہ تمہیں پتا لگ جاوے کہ کوئی خدا کی ذات ہے اور وہ زمین و آسمان کی باتیں جانتا ہے اور یہ کہ وہ ہر ایک بات کا جاننے والا ہے اور وہ قادر ہے۔ پس جب ایسے علیم و قادر سے محبت ہو تو پھر کیا بات ہے۔ متقی کے واسطے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ ا - إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُتَّقِينَ (التوبة: ۴) ۔ اللہ متقی کو پیار کرتا ہے - إِنَّمَا يَتَقَبَّلُ اللهُ مِنَ الْمُتَّقِينَ (المائدة: ۲۸)۔ اللہ قبول کرتا ہے متقی کی بات کو ۔ وَاتَّقُوا اللهَ وَيُعَلِّمُكُمُ اللهُ (البقرة : (۲۸۳) متقی کو وہ علم سکھائیں جو تمہیں نہیں آتا۔ مَنْ يَتَّقِ اللهَ يَجْعَلْ لَهُ مَخْرَجًا وَيَرْزُقُهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ (الطلاق: ۴) ۴) ۳، متقی کو ہر تنگی اور دکھ سے نکلنے کا راستہ ہم بتا دیں گے اور اس کو اتنا رزق دیں گے کہ وہ شمار بھی نہ کر سکے گا ہم لد لے اللہ نے قرار دیا کعبہ کو جو معز ز گھر ہے لوگوں کے قیام کا سبب ۔