حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 1 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 1

حقائق الفرقان 1 سُورَةُ آل عِمْرَان سُوْرَةُ آل عِمْرَانَ مَدَنِيَّةٌ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - میں پڑھنا شروع کرتا ہوں اُس کا نام لے کر جس میں خوبیاں ہی خوبیاں ہیں جو بے مانگے دینے والا سچی محنت کو ضائع نہیں کرنے والا ۔ ۲ تا ۴- الم - اللهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ - نَزَّلَ عَلَيْكَ الْكِتَبَ بِالْحَقِّ مُصَدِّقًا لِمَا بَيْنَ يَدَيْهِ وَ أَنْزَلَ التَّوْرَاةَ وَالْإِنْجِيلَ - ترجمہ - الله ۔ اللہ ہی سچا معبود ہے اُس کے سوا کوئی معبود نہیں وہ ہمیشہ زندہ ہے سب کا تھامنے والا ہے۔ اُس نے تجھ پر سچی کتاب اتاری ، تصدیق کرتی ہے اُس کی جو اس کے سامنے ہے اور اُسی نے توریت اور انجیل اتاری۔ تفسیر۔ اس سورہ شریف کا بعینہ وہی مطلب ہے جو سورۂ بقر کا ہے۔ اس سورہ کا نام آل عمران ہے یہ اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو موسیٰ کے ساتھ بہت تشبیہ دی ہے اور موسی بھی آل عمران ہی تھے۔ ایک جگہ صریح فرمایا ہے۔ 1 إِنَّا أَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُولًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا أَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُولًا (المزمل : ١٦ ) اور یہ ایک آیت ایک ایسی سورۃ میں ہے جسے مسلمان اپنی اغراض کے لئے بطور وظیفہ پڑھتے ہیں۔ اسی آیت کے ساتھ فرمایا فَكَيْفَ تَتَّقُونَ إِنْ كَفَرْتُمْ (المزمل: ۱۸) صاف معلوم ہوتا ہے کہ آل عمران سے تشبیہ دینے میں بہت زور دیا ہے چنانچہ اسی لئے موسیٰ علیہ السلام کا بیان قرآن مجید میں لے ہم نے تمہاری طرف ویسا ہی رسول بھیجا ہے۔ جو تم پر نگران ہے جیسا کہ فرعون کی طرف ایک رسول بھیجا تھا۔ پس اگر تم نے بھی کفر کیا تو تم بھی کیسے بچو گے۔