حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 55 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 55

حقائق الفرقان سُورَةُ الْبَقَرَة اللہ سے تقوی کرو اور اللہ تم کو تعلیم دے گا ) متقی کو جنت ملتی ہے اور جو چاہے گا وہی اس کو دیا جائے گا۔ فرمایا۔ وَ لَنِعْمَ دَارُ الْمُتَّقِينَ - جَنَّتُ عَدْنٍ يَدْخُلُونَهَا تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهُرُ لَهُمْ فِيهَا مَا يَشَاءُونَ كَذلِكَ يَجْزِى اللهُ الْمُتَّقِينَ - (النحل: ۳۱، ۳۲) (متقیوں کا گھر کیا ہی عمدہ ہے! اور وہ عدن کے جنت ہیں جن میں وہ داخل ہوں گے۔ ان کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی ان کے لئے ان میں وہ سب کچھ مہیا ہوگا جو کہ وہ چاہیں گے۔ اللہ اسی طرح متقیوں کو جزا دے گا ) رسالہ تعلیم الاسلام قادیان جلد ا نمبر ۳ ستمبر ۱۹۰۶ء صفحه ۱۱۷ تا ۱۱۹) الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ وَيُقِيمُونَ الصَّلوةَ وَ مِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ ۔ ترجمہ ۔ جو لوگ اللہ کو مانتے ہیں بے دیکھے یا تنہائی میں اور ٹھیک نماز پڑھا کرتے ہیں اور ہمارے دیتے ہوئے میں سے کچھ دیا کرتے ہیں۔ تفسیر - الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ متنی کون لوگ ہیں جو غیب پر ایمان لاتے ہیں۔ غیب الغیب تو اللہ کی ذات ہے پھر مابعد الموت کے حالات۔ پھر ملائکہ، رسول اور اس کی کتابیں اسی میں شامل ہیں ۔ رسول بحیثیت انسان ہونے کے تو غیب نہیں مگر بحیثیت رسول ہونے کے اس کی ذات غیب میں داخل ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۵ مورخه ۴ رفروری ۱۹۰۹ ء صفحه (۳) يُؤْمِنُونَ ایمان لاتے ہیں ۔ ایمان کہتے ہیں ماننے کو۔ اس طرح سے ماننا کہ جو دل کی بات ہے وہ دل سے مانی جاوے۔ جو ہاتھ سے ماننے کی ہے وہ ہاتھ سے مانی جاوے۔ غرض اس طرح زبان ، آنکھ، کان اور ہر ایک اعضاء سے جو بات حسب فرمودہ الہی ماننے کی ہے وہ مانی جاوے۔ اعضاء سے اس طرح مانا کرتے ہیں کہ اس بات یا امر کو عملاً کر کے دکھلا دیا جاوے۔ الْغَيْبُ ۔ اس سے مراد اللہ تعالیٰ بھی ہے کیونکہ وہ ایک نہاں در نہاں ہستی ہے جو ان آنکھوں سے نہیں دیکھی جاتی ان ہاتھوں سے نہیں ٹٹولی جاتی ۔ ان کانوں سے اس کی آواز نہیں سنی جاتی ۔ یہ اس کی صفت ہے منجملہ اور صفات کے۔ اس کے معنے تنہائی کے بھی ہیں جیسے فرمایا۔ يَخْشَوْنَ رَبَّهُمُ بِالْغَيْبِ (الملك: ١٣) یعنی لے جو لوگ تنہائی میں یا بے دیکھے اپنے رب سے ڈرتے ہیں۔ ( ناشر )