حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 634 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 634

حقائق الفرقان کرو۔ اللہ تمہیں توفیق بخشے ۔ ۶۳۴ سُورَةُ الْبَقَرَة الفضل جلد نمبر ۲ مورخه ۲۵ جون ۱۹۱۳ ء صفحه (۱۵) ۲۸۷ - لا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا لَهَا مَا كَسَبَتْ وَعَلَيْهَا مَا اكْتَسَبَتْ رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَا إِنْ نَّسِينَا أَوْ أَخْطَانَا رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَيْنَا إِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهُ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِنَا رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ ۚ وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا اَنْتَ مَوْلنَا فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ - ترجمہ ۔ اللہ کسی کو تکلیف نہیں دیتا مگر اُس کی برداشت کے موافق جس نے جو کمایا وہ اس کو ملے گا اور جس نے ( جو بُرا کیا اُس کا بدلہ ) وہی پائے گا۔ اے ہمارے رب ! نہ پکڑ ہم کو اگر ہم بھول جائیں یا چوک جائیں ۔ اے ہمارے رب ! نہ رکھ ہم پر بھاری بوجھ جیسا تو نے رکھا تھا ان پر جو ہم سے پہلے تھے ۔ اے ہمارے رب ! ہم سے نہ اٹھوا اتنا بوجھ جس کی ہم میں برداشت نہیں اور درگزر فرما ہم سے اور بخش دے ہمیں اور ہمارے عیب ڈھانپ دے اور ہم پر رحم کر، تو ہمارا صاح صاحب اور حامی ہے تو ہماری مدد کر کا فرقوم کے مقابلہ میں ۔ تفسیر قرآن شریف چونکہ حکیم خدا کی کتاب ہے اور وہ انسانی قوئی اور انسانی ضرورتوں کے علم پر حاوی ہے اس لئے وہ ایک اصل کو تو قائم رکھتا ہے۔ ضمنی امور کو اس حد تک جہاں تک انسان کی جائز ضروریات کا تعلق ہے چھوڑ دیتا ہے۔ یا یہ کہو کہ وہ کوئی حکم ایسا پیش نہیں کرتا جو انسانی طاقتوں سے بالاتر ہو اور وہ اس کی تعمیل ہی نہیں کر سکتا۔ چنانچہ صاف فرمایا۔ لا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا (البقرة: ۲۸۷) مجھے اس موقع پر قرآن کریم کی عظمت اور کمال کے سامنے روح میں ایک وجد محسوس ہوتا ہے اور اس کے منجانب اللہ ہونے پر یہی زبردست دلیل نظر آتی ہے۔ الحکم جلد ۸ نمبر ۳ مورخہ ۲۴ جنوری ۱۹۰۴ء صفحہ ۷) لے اللہ کسی کو تکلیف نہیں دیتا مگر اُس کی برداشت کے موافق ۔ (ناشر)