حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 619
حقائق الفرقان ۶۱۹ سُورَةُ الْبَقَرَة میں جاہل آدمی ان کو سمجھے مال داران کو نہ مانگنے اور چھوڑ دینے کی وجہ سے۔ ان کے نشان سے (یا) ان کی پیشانی سے پہچانتا ہے تو ان کو وہ لوگوں سے مانگتے نہیں سخت پیچھے پڑ کر تم کچھ بھی خرچ کرو کام کی چیز تو بے شک اللہ اسے بخوبی جانتا ہے۔ تفسیر قرآن شریف یہ بتا کر کہ کہاں سے دے اور کس مال کو خرچ کرے اب یہ بتا تا ہے کہ کس کس کو دے۔ - لِلْفُقَرَاءِ الَّذِينَ ۔ سو ان میں سے ایک تو وہ فقراء ہیں جو اعلاء کلمتہ اللہ میں ہر وقت مشغول رہتے ہیں۔ جہا دستانی ہو یا لسانی اور اس وجہ سے وہ لا يَسْتَطِيعُونَ ضَرْبًا فِي الْأَرْضِ زمین میں کمانے کے لئے جد وجہد نہیں کر سکتے ۔ ۲۷۶ بِسِيهُمْ ۔ ان کی علامتوں سے شریعت نے قرائن کا بھی ایک علم رکھا ہے۔ ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۰ مورخه ۲۰ مئی ۱۹۰۹ ء صفحه ۵۰، ۵۱) الَّذِينَ يَأْكُلُونَ الرَّبُوا لَا يَقُومُونَ إِلَّا كَمَا يَقُومُ الَّذِي يَتَخَبَّطُهُ الشَّيْطَنُ مِنَ الْمَسِ ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ قَالُوا إِنَّمَا الْبَيْعُ مِثْلُ الرَّبُوا وَ أَحَلَّ اللَّهُ الْبَيْعَ وَحَرَّمَ الرَّبُوا فَمَنْ جَاءَهُ مَوْعِظَةٌ مِّنْ رَّبِّهِ فَانْتَهَى فَلَهُ مَا سَلَفَ وَ أمْرَةً إِلَى اللَّهِ وَمَنْ عَادَ فَأُولَئِكَ أَصْحُبُ النَّارِ هُمْ فِيهَا خَلِدُونَ - ترجمہ ۔ جو لوگ سود کھاتے ہیں وہ کھڑے نہ ہو سکیں گے مگر اس طرح جس طرح وہ شخص کھڑا ہوتا ہے جس کو خبطی بناد یا شیطان نے چھو کر یہ اس وجہ سے کہ انہوں نے کہا تھا کہ سوداگری بھی تو سود ہی کے جیسی ہے حالانکہ سوداگری کو اللہ نے حلال کیا اور سود کو حرام کیا تو جس کو اللہ کی نصیحت پہنچ چکی اور وہ باز آ گیا ( سود کھانے سے ) تو جو آگے لے چکا تو وہ اسی کا ہے اور اس کا معاملہ اللہ کے حوالے ہے اور جس نے پھر سود لیا تو یہی لوگ آگ والے ہیں وہ اسی میں ہمیشہ رہیں گے۔ تفسیر - الَّذِينَ يَا كُلُونَ الرَّبوا - کمانے کی صورتوں میں سے ایک صورت کمانے کی جہاد کی بہت بھاری دشمن ہے اور وہ سود ہے۔ ربوا کے بہت ہی خطرناک نتائج میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھے