حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 52
حقائق الفرقان ۵۲ سُورَةُ الْبَقَرَة قرآن مجید میں أُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ بھی متقیوں کے لئے آیا ہے یعنی اگر مظفر و منصور فتح مند ہونا ہو تو بھی متقی بنو۔ البدر جلدے نمبر ۳ مورخه ۲۳ جنوری ۱۹۰۸ ء صفحه (۸) ذَلِكَ الْكِتَبُ بِهِ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کی دعا کا جواب ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ایک ہی کتاب دیکھی لکھی، پڑھی، پڑھائی سنی اور سنائی ۔ اس کے سوائے آپ نے کوئی اور کتاب نہ نہ د دیکھی۔ یہود و نصاری کو کہا گیا تھا۔ تھا۔ فَأْتُوا بِكِتَابِ (الصافات: ۱۵۸) مگر کوئی نہ لایا۔ البدر کلام امیر حصہ دوم مورخه ۱۰ اکتوبر ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۱) ہدایت اُن لوگوں کا حصہ ہے جو گناہ آلود زندگی سے بچنے والے ہوں ۔ پھر ایمان بالغیب رکھیں دعاؤں میں لگے رہیں اور کچھ صدقہ خیرات بھی کریں۔ ( تشحید الاذہان جلدے نمبر ۳۔ مارچ ۱۹۱۲ ء صفحہ ۱۳۷ ) هُدًى لِلْمُتَّقِينَ - انعمت علیہم میں دعا مانگی گئی تھی کہ ہمیں راہ ہدایت دکھا۔ یہاں منعم علیهم ۔۔۔۔۔ گروہ کا دوسرا نام متقی رکھ کر فرمایا کہ یہ کتاب ان دعا مانگنے والوں کے لئے موجب ہدایت ہے۔ جو انعمت کے مورد بننا چاہتے ہیں یا بن چکے یا آئندہ بنیں گے سب کے لئے رہنمائی کا قانون ہے۔ حضرت صاحب فرمایا کرتے تھے انسان خواہ کیسا متقی ہو جائے ۔ قرآن مجید میں اس کی آئندہ ترقی کے لئے سامان موجود ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر جلد ۸ نمبر ۱۵ مورخه ۱۴ فروری ۱۹۰۹ ء صفحه (۳) هُدًى لِلْمُتَّقِينَ - نور ہے متقیوں کے لئے ۔ یہی مروی ہے ابن مسعود اور ابن عباس رض اور اور بہت سے صحابہؓ سے ۔ اور قرآن مجید میں آیا ہے۔ وَ اتَّبَعُوا النُّورَ الَّذِي أُنْزِلَ مَعَةً الله (الاعراف: ۱۵۸) (اس نور کی اتباع کرو جو کہ اس کے ساتھ اُتارا گیا ہے ) اور فرمایا قَدْ جَاءَكُم مِّنَ نُورٌ وَ كِتَبٌ مُّبِينٌ (المائدة: ۱۶) (ضرور اللہ کی طرف سے تمہارے پاس ایک نور یعنی بیان کرنے والی کتاب آئی ہے ) ۔ ( رسالت تعلیم الاسلام قادیان جلدا نمبر ۳ ستمبر ۱۹۰۶ صفحه ۱۱۶) خداوند کریم نے متقی کی اپنی کتاب میں یہ تفسیر فرمائی ہے۔ وَلَكِنَّ الْبِرَّ مَنْ آمَنَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَالْمَلَكَةِ وَالْكِتٰبِ وَ النَّبِيِّنَ وَأتَى الْمَالَ عَلَى حُبّهِ ذَوِي الْقُرْبَى وَالْيَثْنَى وَ الْمَسْكِينَ وَ ابْنَ السَّبِيلِ وَالسَّابِلِينَ وَ فِي الرِّقَابِ وَ أَقَامَ الصَّلوةَ وَ الَى الزَّکٰوةَ وَالْمُوفُونَ بِعَهْدِهِمْ إِذَا