حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 558 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 558

حقائق الفرقان ۵۵۸ سُورَةُ الْبَقَرَة الْفَسِقِينَ (المائدة: ٢٦) قَالَ فَإِنَّهَا مُحَرَّمَةٌ عَلَيْهِمْ أَرْبَعِينَ سَنَةً يَتِيهُونَ فِي الْأَرْضِ فَلَا تَأْسَ عَلَى الْقَوْمِ الْفَسِقِينَ (المائدة: (۲۷) کہ چالیس سال خراب خستہ حال مارے مارے جنگلوں میں پھرتے رہیں ۔ چنانچہ جب یہ لوگ جو بے ادبی میں شامل تھے ہلاک ہو چکے اور چالیس سال میں ان کے بچے جوان ہوئے یا وہ لوگ رہ گئے جو بے ادبی میں شریک نہ تھے۔ تو پھر ثُمَّ أَحْيَاهُم - ان کو زندہ قوم بنا دیا۔ ھم ۔ سے یہ نہ سمجھنا چاہیے کہ وہی مرکز زندہ ہوئے بلکہ متکلم مخاطب غائب کا ضمیر اس کے مثیل کی طرف بھی پھرتا ہے۔ متکلم کی مثال سُنتے ۔ مَا قُتِلْنَا هَهُنا (ال عمران: ۱۵۵) ہم اس جگہ مقتول نہ ہوتے ۔ حالانکہ جو قتل ہو چکے ہیں وہ کس طرح بول سکتے تھے۔ مراد ان کے مثیل ہیں۔ مخاطب کی مثال وَ إِذْ قُلْتُمْ يَمُوسَى لَنْ نُؤْمِنَ لَكَ حَتَّى نَرَى اللَّهَ جَهْرَةً (البقرة: ۵۶) غائب کی مثال ما يُعَمَّرُ مِنْ مُعَبَّرٍ وَلَا يُنْقَصُ مِنْ عُمْرة (فاطر : ۱۲) جس کی عمر بڑھائی گئی اُسی کی گھٹانے کا ذکر بظاہر معلوم ہوتا ہے مراد اس کا مثیل ہے۔ لد (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۷ مورخه ۲۹ را پریل ۱۹۰۹ صفحه ۴۱، ۴۲) ۲۴۵- وَقَاتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ سَمِيعٌ عَلِيمٌ - ترجمہ اور اے مسلمانو ! اللہ کی راہ میں لڑو اور جانو کہ اللہ بڑا سننے والا بڑا جاننے والا ہے۔ تفسير - وَقَاتِلُوا فِي سَبِيلِ اللهِ ۔ دشمن کا مقابلہ کرو مگر اعلاء کلمتہ اللہ کے لئے نفسانی غرض شامل نہ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۷ مورخه ۲۹ را پریل ۱۹۰۹ ء صفحه ۴۲) ہو۔ لے تو جدائی کر دے ہم میں اور فاسق نافرمان قوم میں ۔ ۲۔ اللہ نے فرمایا وہ ملک ان پر حرام ہوا چالیس برس، ہلاک ہو جاویں ملک میں ۔ تُو نافرمان قوم پر کچھ افسوس نہ کرنا۔ سے ہم یہاں مارے ہی نہ جاتے۔ ۴۔ پھر جب تم نے موسیٰ اسے کہا کہ اے موسیٰ ! ہم تیری باتوں کو ہرگز نہیں مانیں گے جب تک کہ ہم خود اللہ کو کھلم کھلا سامنے نہ دیکھ لیں۔ ۵ نہ کوئی عمر دیا جاتا ہے بڑی عمر والا اور نہ کسی کی عمر کم کی جاتی ہے۔ (ناشر)