حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 549
حقائق الفرقان ولدم سُورَةُ الْبَقَرَة فَلَا تَعْضُلُوهُنَّ أَنْ يَنْكِحْنَ اَزْوَاجَهُنَّ - تو اب نہ روکو اُن کو کہ نکاح کر لیں اپنے خاوندوں سے۔ ( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحہ ۴۸ حاشیه ) أَنْ يَنْكِحُنَ أَزْوَاجَهُنَّ ۔ اپنے پہلے خاوندوں سے ۔ فَبَلَغْنَ أَجَلَهُنَّ - عدت پوری ہونے کے قریب ہو جائے۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۴۳) ۲۳۴- وَ الْوَالِدَاتُ يُرْضِعْنَ أَوْلَادَهُنَّ حَوْلَيْنِ كَامِلَيْنِ لِمَنْ أَرَادَ أَنْ يتِمَّ الرَّضَاعَةَ وَ عَلَى الْمَوْلُودِ لَهُ رِزْقُهُنَّ وَكِسْوَتُهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ لَا تُكَلِّفُ نَفْسٌ إِلَّا وُسْعَهَا لَا تُضَارَ وَالِدَةُ بِوَلَدِهَا وَلَا مَوْلُودٌ لَّهُ بِوَلَدِهِ وَ عَلَى الْوَارِثِ مِثْلُ ذَلِكَ فَإِنْ أَرَادَا فِصَالًا عَنْ تَرَاضٍ مِنْهُمَا وَ تَشَاوُرٍ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِمَا ۖ وَإِنْ أَرَدْتُمْ أَنْ تَسْتَرْضِعُوا أَوْلَادَكُمْ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ إِذَا سَلَّمْتُمْ مَّا اتَيْتُم بِالْمَعْرُوفِ وَاتَّقُوا اللهَ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ - ترجمہ ۔ اور مائیں اپنے بچوں کو کامل دو برس دودھ پلائیں اس شخص کے لئے جو پوری مدت تک دودھ پلوانا چاہے اور (باپ پر ) جس کا وہ بچہ ہے ماؤں کو کھانا کھلانا اور کپڑا دینا لازم ہے دستور کے مطابق ۔ نہ تکلیف دی جائے کسی شخص کو مگر اس کے مقدور کے موافق اور نہ نقصان پہنچایا جاوے ماں کو اس کے بچہ کے سبب اور نہ باپ کو ضر ردیا جائے اس کے بچہ کے باعث اور وارث پر بھی ایسا ہی (لازم ہے) پھر اگر دونوں نے اپنی مرضی اور صلاح سے دودھ چھڑانا چاہا تو دونوں پر کچھ گناہ نہیں اور اگر تم دودھ پلوانا چاہا پلوانا چاہو تمہاری اولاد کو ( کسی انا اور دایہ سے ) تو کچھ گناہ نہیں جب تم حوالہ کر دو وہ چیز جو تم نے دینا کہا ہے ( دایہ کو ) دستور کے موافق اور اللہ ہی کو سپر بناؤ اور اسی کا خوف رکھو اور جانو کہ تم جو کچھ کرتے ہو اس کو اللہ تعالیٰ دیکھ رہا ہے۔ تفسیر وَالْوَالِدَاتُ يُرْضِعْنَ ۔ چونکہ اکثر ایسی مطلقہ بھی ہوتی تھیں جن کی گود میں بچہ دودھ پینے