حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 505
حقائق الفرقان ۵۰۵ سُورَةُ الْبَقَرَة اللَّهُمَّ أَطْلُبُ وصَالَهُ إِنْ كَانَ مَعَ رَضَاكَ ) مجھ سے نماز اور زکوۃ اور روزے اور حج کے اسرار پر سوال کیا اُس وقت میں نے اسے جواب دیا۔ نیاز مندی دو قسم کی ہوتی ہے۔ ایک نیازمندی خادمانہ۔ خدام کی نیاز مندی اپنے آقا اور بادشاہ کے سامنے ۔ دوسری نیازمندی عاشقانہ۔ عاشق کی محبوب کے ساتھ ۔ پہلی قسم کے نیاز مند کو مناسب ہے درباری لباس پہن کر بڑے ادب اور وقار سے مالک کے دربار میں حاضر ہوا اور تمام حکام اور مربیوں کی اطاعت سے کان پر ہاتھ رکھ کر اطاعت کا اقرار کرے۔ ہاتھ باندھ حکم کا منتظر رہے۔ جھک کر تعظیم دے۔ زمین پر ماتھا رکھے۔ حضور کے غریب نوکروں کے لئے نذر دے۔ یہی مجملاً حقیقت نماز اور زکوۃ ہے۔ عاشقانہ نیاز میں ضرور ہے عاشق اپنے محبوب کے سامنے عشق میں بھوک اور پیاس بھی دیکھے۔ نہایت درجہ کے اس عزیز کو بھی جس کی نسبت لکھا ہے انسان کے ماں باپ چھوڑ کر اس سے متحد اور ایک جسم ہوگا۔ کچھ دیر کے لئے ترک کرے اور جہاں یقینی طور پر سن لیا ہو کہ میرے محبوب کی عنایات اور تو جہات کا مقام ہے وہاں دوڑتا کودتا سر کے عمامہ اور ٹوپی سے بے خبر پہنچے۔ پروانہ وار وہاں فدا ہو۔ کہیں دشمنوں کی روک ٹوک کی جگہ سن پائے تو وہاں پتھر چلاوے۔ یہی ؟ چلاوے۔ یہی مجمل حقیقت روزے اور حج کی سمجھو ۔ مولوی محمد قاسم مرحوم نے یہ صوفیا نہ تقریر مفصل اپنے کسی رسالہ میں لکھی ہے۔ اس جواب پر میرے عزیز فرزند نے مجھے کہا آپ جب اسرار شرائع اسلام بیان کرتے ہیں تو ان پر دو اعتراض وارد ہوتے ہیں ۔ اول یہ اسرار جو آپ بیان کرتے ہیں اگر واقعی اور سچے ہیں تو خود خدا نے یا جناب رسالت مآب رض نے یا آپ کے صحابہ نے کیوں بیان نہ کئے؟ دوم ان اعمال کے ساتھ اسلام نے یہ چند رکعات اور دعائیں کیوں لگا دیں۔ اگر صرف اجتماع قومی ہی جمعہ اور جماعت عید ین اور حج میں مقصود تھا ؟ خاکسار نے اس عزیز سے کہا۔ قانون قدرت پر نظر کرو۔ فونوگراف، لیتھوگراف ۔ ٹیلیگراف، چھاپہ، ریل ، اسٹیم کے اسرار عناصر میں اس رار عناصر میں اس وقت سے موجود ہیں جب سے عناصر کو خالق عناصر نے لے اور اے اللہ میں اس کا وصال اگر وہ (وصال) تیری رضا کے ساتھ ہو طلب کرتا ہوں۔ (ناشر) ۲ پیدائش ۲۴:۲