حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 440
حقائق الفرقان ۴۴۰ سُورَةُ الْبَقَرَة اس نے حقارت سے دیکھا اور یہ ملاں بڑی بد بخت قوم ہوتی ہے۔ ایسا ہی گدی نشین ملا نمبردار کے ماتحت ہوتا ہے اور گدی نشین کو تو سب کچھ حلال ہے۔ رنڈیاں ان کے دربار کی زینت ہیں۔ نماز روزہ کو جواب دے رکھا ہے۔ بزرگوں کے نام سے کھاتے ہیں۔ خیر! ایک وقت آیا کہ وہ یہودی مسلمان ہوا۔ وہ حج کو گیا۔ وہاں ملا بھی حج کر رہا تھا ۔ اپنا روپیہ کب خرچ کیا ہوگا ۔ کرایہ کا ٹٹو بن کر گیا ہو گا۔ یہودی نے کہا۔ دیکھا۔ وہ چوگا ڈالنا ضائع نہ گیا۔ ایک واقعہ رسول کریم کے زمانے میں بھی ایسا ہوا کہ کسی نے سو اونٹ دیئے تھے ۔ پوچھا ۔ کیا وہ اکارت گئے۔ فرمایا نہیں اسْلَمْتَ عَلَى مَا اسْلَفتَ مِنْ خَيْرٍ تھیں ۔ اسی سے تو تمہیں اسلام کی توفیق ملی ۔ پس فرماتا ہے کہ مال دو۔ باوجود مال کی محبت کے غیروں کو دیتے ہیں مگر رشتہ داروں کے دینے میں مضائقہ ہوتا ہے۔ فرمایا ان کو بھی دو اور یہ نہ کہو کہ اس کے باپ کے دادا کو ہمارے چچا کے نانا سے یہ دشمنی کی تھی۔ پھر فرمایا یتیموں کو مسکینوں کو، مسافروں کو دو۔ اللہ کے نیک کاموں ، اسلام کی اشاعت میں خرچ کرو ۔ مشکلات کے تین وقت آتے ہیں۔ ایک قرض ۔ سو اس میں بھی امداد کرو۔ ایک غریبی جس میں انسان بہت سی بدیوں کا ارتکاب کر گزرتا ہے۔ ایک بیماری ۔ فرمایا ان سب میں استقلال سے کام لو۔ اللہ تعالیٰ تمہیں توفیق دیوے۔ البدر جلد ۸ نمبر ۴۰ مؤرخہ ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحه ۲) لَيْسَ الْبِرَّ أَنْ تُوَلُّوا وُجُوهَكُمْ قِبَلَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ وَلَكِنَّ الْبِرَّ مَنْ آمَنَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَالْمَلائِكَةِ وَالْكِتٰبِ وَالنَّبِيِّنَ وَأتَى الْمَالَ عَلَى حُبّهِ ذَوِي الْقُرْبَى وَالْيَثْنَى وَالْمَسْكِينَ وَ ابْنَ السَّبِيلِ وَالسَّابِلِينَ وَ فِي الرِّقَابِ وَأَقَامَ الصَّلوةَ وَأتَى الزَّکٰوةَ وَالْمُوفُونَ بِعَهْدِهِمْ إِذَا عُهَدُوا ۚ وَالصَّبِرِينَ فِي الْبَأْسَاءِ وَالضَّرَّاءِ وَحِيْنَ الْبَأْسِ أُولَئِكَ الَّذِينَ صَدَقُوا وَ أُولَئِكَ هُمُ الْمُتَّقُونَ - (البقرة: ۱۷۸) تفسیر ۔ انسان پر جناب الہی نے بڑے بڑے کرم غریب نوازیاں اور رحم کئے ہیں۔ اس کے سر سے لے کر پاؤں تک اس قدر ضرورتیں ہیں کہ یہ شمار نہیں کر سکتا۔ اسی لئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ اِن تعدوا لے تو نے ماضی میں جو بھلے کام کئے انہی کی بدولت تو نے اسلام قبول کیا ۔ (ناشر)۔ ۲ نیکی یہی نہیں کہ تم