حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 432 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 432

حقائق الفرقان بچاؤ میں آئے ۔ ۴۳۲ سُورَةُ الْبَقَرَة ( فصل الخطاب المقدمه اهل الكتاب حصہ دوم صفحہ ۲۸۶، ۲۸۷ حاشیہ ) لَيْسَ الْبِرَّ أَنْ تُوَلُّوا وُجُوهَكُمْ - چونکہ اس سے پہلے خدا تعالیٰ وَلِلَّهِ الْمَشْرِقُ وَالْمَغْرِبُ فرما چکا ہے کہ جدھر تمہارا رخ ہو گا اُدھر ہی میرا رُخ ہے یعنی میری نصرت تمہارے ساتھ ہو گی اس پر صحابہ نے خیال کیا ہو گا کہ ہم سے بڑا کون ہے کیونکہ جدھر ہماری توجہ ہے ادھر ہی خدا کی توجہ ہے اس لئے فرمایا ہے تو ٹھیک مگر نیکی صرف جہاد و فتوحات سے وابستہ نہیں اور نہ صرف مشرق و مغرب کو فتح کر لینا کافی ہے بلکہ ضروری ہے کہ مَنْ آمَنَ بِاللہ اللہ تعالیٰ پر ایمان ہو ۔ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ - اس وقت پر ایمان ہو جہاں انسان اپنے اعمال کے نتائج دیکھتا ہے۔ یہ یاد رکھو کہ انسان کی فطرت میں یہ بات رکھی گئی ہے کہ جس کے ساتھ اس کا تعلق ہوتا ہے اس کی صفات کے خلاف حتی الوسع کوئی بات نہیں کرتا اس خیال سے کہ اس کی نظر سے گر نہ جائے ۔ پس حضرت حق سبحانہ کے قرب کے لئے بھی ہم میں ایمان اور فضائل اور کفر ورذائل سے بچنے کی ضرورت ہے۔ وَالْمَليكة ۔ پھر ایمان بالملائکہ بڑا ضروری ہے۔ میرے خیال میں ہے کہ یہ چوتھی مرتبہ ملائکہ کا ذکر کیا ہے۔ ایک تو وہاں بیان ہوا جہاں یہود کی خفیہ سوسائٹیوں کا ذکر کیا ہے جنہوں نے ہاروت ماروت کی مدد سے اس زمین کو ہرت ومرت کر دیا۔ پھر دوسرا وہ مقام ہے جہاں بتایا ہے کہ ایک وہ علوم ہیں جن کا تعلق قلب کے ساتھ ہے اور ایک وہ جن کا تعلق دماغ کے ساتھ ہے ان دونوں میں جو تحریک کرنے والے سردار ہیں ان کا نام جبرئیل و میکائیل ہے۔ پھر تیسر ا مقام آدم کے قصے میں ہے۔ چوتھی بار یہاں ذکر کیا ہے اور میں نے بار ہا بتایا ہے کہ وہ تمام پاک تحریکیں جن کا انجام بخیر ہو ملائکہ کی طرف سے ہوتی ہیں ۔ والكتب ۔ پھر اللہ کی رضا مندیوں کی راہیں جہاں مذکور ہیں وہ اس کی بھیجی ہوئی کتابیں ہیں ان کا ماننا ضروری ہے۔ انسان اگر جناب النبی کے صفات سے آگاہ نہیں ۔ ملائک کی تحریک کو نہیں سمجھتا تو کلام الہی ہی سے سمجھے جو النین خدا کی جناب سے غیب کی آگاہی پانے والوں کو عطا ہوتی ہے۔