حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 388 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 388

حقائق الفرقان ۳۸۸ سُورَةُ الْبَقَرَة تعلیم پر تر ڈ دوالی نہیں تو اب تو میرے مطالب ، دلائل سے مدلل ہو چکے ۔ چھٹا جواب ۔ میں نے بفرض محال مان لیا تردّد واقع ہوا تو کیا ایسا تردد حسب مسلمات عیسائیوں کے نبوت کے عہدہ سے معزول کر سکتا ہے؟ ہرگز ہرگز نہیں ۔ دیکھو موسیٰ علیہ السلام کی توریت، کتاب خروج اور کتاب قاضی ، موسیٰ علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے بنی اسرائیل کی نجات کے لئے منتخب فرمایا تو حضرت موسیٰ فرماتے ہیں۔ میں کون ہوں جو فرعون کے پاس جاؤں اور بنی اسرائیل کو مصر سے نکالوں۔ خروج ۳ باب ۱۱۔ پھر موسیٰ علیہ السّلام لگے عذر کرنے کہ میں اچھی طرح بول نہیں سکتا اور پھر اللہ تعالیٰ نے بتاکید کہا کہ تو جا میں تیرے ساتھ ہوں۔ پھر اپنی کمزوری پر ان سب باتوں پر بقول عیسائیوں کے اطمینان نہ ہوا تو عرض کیا کہ کسی اور کو مصر میں بھیج ۔ تب باری تعالیٰ ( موجودہ توریت کہتی ہے ) کا غصہ موسیٰ پر بھڑکا۔ دیکھو ۔ تب خداوند کا قہر موسیٰ پر بھڑ کا ۔ خروج ۴ باب ۱۴ اور جدعون نے جو کچھ کیا ہے وہ کتاب قاضی ۶ باب ۳۶۔۴۰ درس سے ظاہر ہے۔ کیسے امتحانات کرتا رہا؟ ذرا منصف عیسائی اس پر پھر غور کریں۔ ایک عیسائی کے تین سوال ا ن سوال اور ان کے جوابات ۔ تصانیف حضرت خلیفہ المسح ال خلیفتہ المسح الاول کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحه ۱۱ تا ۱۴) ۱۴۹، ۱۵۰ - وَ لِكُلِّ وَجْهَةٌ هُوَ مُوَلِيهَا فَاسْتَبِقُوا الْخَيْاتِ أَيْنَ مَا تَكُونُوا يَأْتِ بِكُمُ اللهُ جَمِيعًا إِنَّ اللهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ وَ مِنْ حَيْثُ خَرَجْتَ فَوَلِ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَ إِنَّهُ لَلْحَقُّ مِنْ رَّبِّكَ وَمَا اللَّهُ بِغَافِلٍ عَمَّا پروروور تعملون - ترجمہ اور ہر ایک کے لئے ایک طرف ہے جدھر کو وہ منہ پھیرتا ہے تو ( مسلمانو !) تم نیکیوں کی طرف دوڑو ۔ تم جہاں کہیں ہو گے اللہ تعالیٰ تم سب کو اکٹھا کر لائے گا بے شک اللہ ہر چیز کا اندازہ کرنے والا ہے۔ اور تو جہاں کہیں سے نکلے اپنا منہ مسجد معظم یعنی کعبہ شریف کی طرف کر لیا کر اور وہ قبلہ برحق ہے تیرے رب کی طرف سے اور اللہ بے خبر نہیں اس سے جو تم کام کرتے ہو۔