حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 342 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 342

حقائق الفرقان ۳۴۲ سُورَةُ الْبَقَرَة حَوْلِهِمْ (العنكبوت: ١٨) وَآمَنَهُم مِّنْ خَوْفٍ (القريش: ۵) کا نظارہ پیش نظر ہے۔ چونکہ حضرت ابراہیم علیہ السلام لا يَنَالُ عَهْدِي الظَّلِمِينَ (البقرۃ:۱۲۵) سے سمجھ گئے تھے کہ یہاں کچھ شریر بھی ہوں گے اس لئے عرض کیا کہ وارْزُقُ أَهْلَهُ مِنَ الثَّمَرَاتِ مَنْ أَمَنَ مِنْهُم بِاللهِ یعنی مومنوں کو رزق طیب دے ۔ اللہ نے فرمایا ۔ نہیں ۔ ہم رحمن ہیں اس لئے ہم کا فر کو بھی روٹی دیں گے مگر دنیا میں ۔ مومن کی طرح آخرت میں بھی نہیں ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۲۱ مورخه ۱۸ مارچ ۱۹۰۹ء صفحه ۲۱) وَارْزُقُ أَهْلَهُ مِنَ الثَّمَرَاتِ مَنْ آمَنَ مِنْهُمْ - یہ قید حضرت ابراہیم نے پچھلے خوف سے لگائی کہ وہاں وَ مِنْ ذُرِّيَّتِی کے جواب میں لا يَنَالُ عَهْدِی الظَّلِمِينَ (البقرۃ: ۱۲۵) فرمایا تھا مگر یہ له قیاس غلط نکلا۔ فرمایا وَ مَنْ كَفَرَ فَا مَتِّعَهُ قَلِيلًا کا فر کو بھی رزق دوں گا ۔ ( تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۳۹، ۴۴۰) لے اور ہر قسم کے خوف سے امن میں رکھا ۔ ۳۲ ظالموں کو ہمارا اقرار نہیں پہنچتا۔ (ناشر)