حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 332 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 332

حقائق الفرقان ۳۳۲ سُورَةُ الْبَقَرَة جو لوگ تمہارے پیچھے نماز پڑھیں گے سب جنتی ہیں ۔ ایک شخص پر ان کو شبہ پڑ گیا کہ یہ نیک نہیں معلوم ہوتا ۔ جب انہوں نے نماز پڑھ کر سلام پھیرا تو دیکھا کہ وہی شخص ان میں نہ تھا۔ دریافت کرنے سے معلوم ہوا کہ وہ وضو کرنے کے لئے چلا گیا تھا اور بعد میں نماز ہو چکی ۔ مگر مقتدیوں کو شمار کرنے سے معلوم ہوا کہ اتنے ہی ہیں جس قدر پہلے تھے۔ ایک شخص نے اٹھ کر بیان کیا کہ میں وضو سے تھا جب میں نے دیکھا کہ یہاں جماعت طیار ہے تو میں فوراً ہی شامل ہو گیا۔ ا البدر - کلام امیر حصہ دوم مورخه ۲۱ نومبر ۱۹۱۲ ء صفحہ ۷۸،۷۷) - ۱۱۵ - وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ مَنَعَ مَسْجِدَ اللهِ أَنْ يُذْكَرَ فِيهَا اسْمُهُ وَ سَعَى فِي خَرَابِهَا أُولَئِكَ مَا كَانَ لَهُمْ أَنْ يَدْخُلُوهَا إِلَّا خَائِفِينَ لَهُمْ فِي الدُّنْيَا خِزْيٌ وَلَهُمْ فِي الْآخِرَةِ عَذَابٌ عَظِيمٌ - ترجمہ ۔ اور اُس شخص سے زیادہ تر ظالم کون ہے جو اللہ کی مسجدوں میں اُس کا نام لینے اور یاد کرنے سے روکتا ہے اور اُن کے اجاڑنے کی کوشش کرتا ہے یہ لوگ اس قابل نہیں کہ اب ان پاک مکانوں میں داخل ہو سکیں نڈر ہو کر ۔ ان لوگوں کی دنیا ہی میں ذلت ہے اور آخر کار تو بڑا عذاب ہوگا۔ تفسیر - بعض بعض مسجدوں کے دروازوں پر لکھ کر لگا دیتے ہیں کہ فلاں فلاں شخص نہ آئیں ۔ ایسے لوگ دنیا میں ذلیل ہوں گے اور آخرت میں ان کو بڑا عذاب دیا جائے گا۔ البدر - کلام امیر حصہ دوم مورخه ۲۱ نومبر ۱۹۱۲ ء صفحہ ۷۸) خايفين - خدا کا خوف دل میں رکھ کر ادب و تعظیم و عاجزی سے آتے اور کسی کا نقار دل میں نہ ہوتا۔ ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۹ ، ۲۰ مورخه ۴ و ۱۱ مارچ ۱۹۰۹ء صفحه ۲۰) إِلَّا خَائِفِينَ ۔ اللہ کے خوف سے معمور ہو کر آئے ۔ ( تشحیذ الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۳۹) افسوس کہ لوگ اگر ذرا بھی آسودگی پاتے ہیں تو مخلوق النبی کو حقارت سے دیکھتے ہیں اس کا انجام خطرناک ہے۔ ان لوگوں میں تحقیر کا مادہ یہاں تک بڑھ جاتا ہے کہ اگر کسی کی طاقت مسجد کے متعلق