حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 288 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 288

حقائق الفرقان ۲۸۸ سُورَةُ الْبَقَرَة کو ہدایت کر دی تھی کہ اسے بے موقع استعمال کر کے کافر نہ بننا اور دوسری یہ بات ہے کہ اپنی عورتوں کو بھی اس راز کی خبر نہ کرنا کیونکہ عورت کمزور ہے اس کے ذریعے بات نکل جاتی ہے یہ مطلب ہے يُفَرِّقُونَ بِهِ بَيْنَ الْمَرْءِ وَزَوْجِهِ کا۔ بس یہاں یہ بات ختم ہوئی۔ اب فرماتا ہے و يَتَعَلَّمُونَ مَا يَضُرُّهُمْ اَب یہ یہود پھر انہی باتوں کو تعلیم و تعلم کرتے ہیں گا ہیں مگر بجائے فائدے کے نقصان اُٹھاتے ہیں اس لئے کہ آگے تو ملائکہ کے ذریعہ یہ باتیں القاء ہوئی تھیں۔ چنانچہ يَتَعَلَّمُونَ کے ساتھ مِنْهُمَا ( ان دوفرشتوں سے ں سے آیا ہے اب یہ شہ یہ شیطانی القاء ہے۔ بہتر تھا کہ وہ ان شرارتوں کی بجائے ایمان لاتے اور تقویٰ اختیار کرتے اور دنیا و آخرت میں فلاح پاتے ۔ ایسی منصوبہ بازیوں کی کمیٹیوں کا سورہ مجادلہ رکوع ۲ میں مفصل ذکر ہے جہاں فرمایا اکم تَرَ إِلَى الَّذِينَ نُهُوا عَنِ النَّجْوَى ثُمَّ يَعُودُونَ لِمَا نُهُوا عَنْهُ وَيَتَنْجَوْنَ بِالْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَ مَعْصِيَتِ الرَّسُولِ (المجادلة: 9) کیا تجھے معلوم نہیں ان لوگوں کا حال جن کو منصوبہ بازی کی خفیہ کمیٹیوں سے منع کیا اور وہ پھر وہی کرتے ہیں جس سے منع کئے جاچکے ہیں اور وہ خفیہ سازشیں کرتے ہیں۔ گناہ، سرکشی اور رسول کی مخالفت کی۔ اور پھر آگے چل کر ارشاد فرماتا ہے۔ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا تَنَاجَيْتُمْ فَلَا تَتَنَاجَوْا بِالْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَ مَعْصِيَتِ الرَّسُولِ وَ تَنَاجَوْا بِالْبِرِّ وَالتَّقْوَى وَ اتَّقُوا اللَّهَ الَّذِي إِلَيْهِ تُحْشَرُونَ - إِنَّمَا النَّجْوَى مِنَ الشَّيْطَنِ لِيَحْزُنَ الَّذِينَ آمَنُوا وَ لَيْسَ بِضَارِهِمْ شَيْئًا إِلَّا بِإِذْنِ اللهِ وَ عَلَى اللهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ - (المجادلة: ١١،١٠) سنو! اے مومنو! جب تم کوئی خفیہ مشورہ کرو تو اس میں کوئی گناہ اور سرکشی کی اور رسول کی مخالفت کی بات نہ ہو بلکہ نیکی اور تقوی کے متعلق سرگوشی ہو۔ اُس اللہ سے ڈرو جس کے حضور اکٹھے کئے جاؤ گے یہ جو خفیہ انجمنیں ہیں یہ شیطانی کام ہے صرف مومنوں کو گھبراہٹ میں ڈالنے کے لئے مگر الہی اذن کے سوا کوئی ضررا نہیں نہیں پہنچا سکتے اور اللہ تعالیٰ پر ہی چاہیے کہ مومن تو کل کریں۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۱۹ ، ۲۰ مورخه ۴ واار مارچ ۱۹۰۹ ء صفحہ ۱۷، ۱۸) يُعَلِّمُونَ النَّاسَ السِّحْرَ ۔ فری میسنوں کے لاج کا نام جادو گھر اب تک مشہور ہے ۔ هَارُونَ