حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 18 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 18

حقائق الفرقان ۱۸ سُورَةُ الْفَاتِحَة ہر بلاکیں قوم را حق داده است زیر آن گنج کرم بنهاده است ! ا۔ اول تو اس لئے کہ مصائب اور شدائد کفارہ گناہ ہوتے ہیں ۔ سو یہ بھی اس کا فضل ہے ورنہ قیامت میں خدا جانے ان کی سزا کیا ہے؟ اس دُنیا ہی میں بھگت کر نپٹ لیا۔ ۲۔ اس لئے کہ ہر مصیبت سے بڑھ کر مصیبت ممکن ہے اس کا فضل ہے کہ اعلیٰ اور سخت مصیبت سے بچالیا۔ مصائب دو قسم کے ہوتے ہیں دینی اور دُنیوی ۔ ممکن ہے کہ گناہ کی سزا میں انسان کی اولاد مرتد ہو جاوے یا یہ خود ہی مرتد ہو جاوے۔ سو اس کا فضل ہے کہ اس نے دینی مصائب سے بچالیا اور دنیوی مشکلات ہی پر اکتفا کر دیا۔ ۴۔ مصائب شدائد پر صبر کرنے والوں کو اجر ملتے ہیں۔ چنانچہ حدیث شریف میں آیا کہ ہر مصیبت پر انا لله و پر إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ پڑھ کر یہ دعا مانگو - اللَّهُمَّ أَجْرْنِي فِي مُصِيبَتِي وَأَخْلِفُ لِي خَيْرًا مِنْهَا اور قرآن شریف میں مشکلات اور مصائب پر صبر کرنے والوں کے واسطے تین طرح کے اجر کا وعدہ ہے۔ وَبَشِّرِ الصَّبِرِينَ الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُم مُّصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُونَ - أُولَئِكَ عَلَيْهِمْ صَلَاتٌ مِّنْ رَّبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُهْتَدُونَ (البقرة: ۱۵۶ تا ۱۵۸) یعنی مصائب پر صبر کرنے والوں اور انا للہ کہنے والوں کو تین طرح کے انعامات ملتے ہیں۔ - صلوات ہوتے ہیں ان پر اللہ کے ۔ ا ہر آزمائش جو خدا نے اس قوم کے لئے مقدر کی ہے، اس کے نیچے رحمتوں کا خزانہ چھپا رکھا ہے۔ اے اللہ میری مصیبت میں ( صبر پر ) مجھے اجر دے اور بدلے میں اس سے بہتر مجھے دے ۔ ( ناشر ) سے (اور اے پیارے محمد تو خوش خبری سنادے ان صابروں کو ۔ جن پر جب کوئی مصیبت آ پڑتی ہے تو وہ بول اٹھتے ہیں ہم تو اللہ کے ( مال ) ہیں اور ہم تو ہر حال میں اُسی کی طرف رجوع کرنے والے ہیں۔ یہی لوگ ہیں جن پر اُن کے رب کی نوازشیں اور رحمت ہیں اور یہی لوگ منزل مقصود کو پہنچے ہوئے ہیں۔ (ناشر)