حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 214 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 214

حقائق الفرقان ۲۱۴ سُورَةُ الْبَقَرَة تفسير - الْفُرْقَانَ ۔ وہ مدد جس سے دشمن اور موسیٰ کے درمیان فیصلہ ہوا وہ یہی کہ فرعون غرق ہو گیا اور بنی اسرائیل نجات پاگئے اور عمدہ ملکوں کے وارث ہوئے۔ حضرت موسی علیہ السلام ایک زمانہ میں طور پر تشریف لے گئے ۔ ایک شریر آدمی نے بچھڑا بنایا اور ان لوگوں سے کہا کہ یہی موسیٰ کا معبود تھا وہ بھول کر پہاڑ پر چلا گیا۔ تم لوگ غالباً تعجب کرو کہ ایک قوم بچھڑے کو کیونکر خدا ٹھہر اسکتی ہے سوئیں تمہیں سناتا ہوں کہ دیکھو آجکل ہندو کیسے ذہین اور چالاک ہیں پھر بھی پتھروں کو معبود سمجھتے ہیں ۔ بچھڑے میں تو پھر ایک آواز تھی پتھر میں یہ بات بھی نہیں۔ پھر پتھروں پر ہی اکتفا نہیں بلکہ جمنا جی ، گنگا جی اور اس قسم کی کئی ندیوں کی پرستش کرتے ہیں۔ خیر یہ تو ہندو ہیں۔ مسلمانوں کا حال بھی اچھا نہیں ۔ لاہور دارالسلطنت ہے اس کی نسبت دارا شکوہ لکھتے ہیں کہ یہاں تیس ہزار حفاظ قرآن شریف موجود ہیں باوجود اس کے پھر علم قرآن ایسا مفقود ہے کہ وہاں بھی گھوڑے شاہ کی خانقاہ ہے۔ پھر اس قسم کی ہزاروں قبریں ہیں جن پر ٹلیاں یار سے چڑھتے ہیں۔ اس کی وجہ کیا ہے؟ صرف یہی کہ کوئی قوم خواہ کس قدر اچھی ہو جب بڑوں سے اس کا تعلق ہو تو ان کی رسم و عادت نیکوں میں بھی رواج پذیر ہو جاتی ہے۔ دیکھو مسلمان جانتے ہیں صبر بھی اچھی چیز ہے اور یہ بھی جانتے ہیں کہ بے صبری کا نتیجہ کچھ بھی نہیں اور پھر یہ بھی جانتے ہیں کہ چیخ کر رونا جائز نہیں ۔ باوجود اس کے شیعہ کو دیکھ کر سنی بھی محرم میں روتے پیٹتے ہیں اور تعزیئے بناتے ہیں۔ میں نے تعزیہ بنانے والوں کو پوچھا ہے کہ یہ واقعی امام حسین کی قبر ہے تو وہ کہتے ہیں نہیں ۔ پھر جب یہ جتایا گیا کہ جو دن امام حسین کے قبر بنانے کا ہے اس دن تم اس قبر کو توڑتے ہو تو وہ بہت نادم ہوئے ۔ غرض انسان کی غیرت اٹھ جاتی ہے اور وہ بدی کو نیکی سمجھنے لگ جاتا ہے۔ یہاں بنی اسرائیل نے بھی ایسا ہی کیا کہ فرعونیوں میں رہتے رہتے وہ اپنے خدا کو بھول گئے اور گائے کی عظمت ان کے دلوں میں گھر کر گئی اور وہ اس کی پوجا کرنے لگ گئے تو خدا نے فرمایا ۔ تُوبُوا إلى بار یک تم اپنے گھڑنے والے کی پرستاری کرو۔ فَاقْتُلُوا أَنْفُسَكُمْ ۔ اس کے معنے میرے نزدیک یہ ہیں کہ اس مجرم کے جو سرغنہ ہیں ان کو قتل کر