حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 200 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 200

حقائق الفرقان ۲۰۰ سُورَةُ الْبَقَرَة پس جو ان کتابوں میں سچ ہے اس کو اپنی تعلیم میں لے کر سچا ثابت کر دیا اور جو جھوٹ ہے اس کی تکذیب کر دی۔ مثلاً یہود کہتے ہیں کہ خدا ایک ہے اور مسیحی کہتے ہیں کہ خدا تین ہیں ۔ پس فرمایا۔ لَقَدْ كَفَرَ الَّذِينَ قَالُوا إِنَّ اللَّهَ ثَالِثُ ثَلَثَةٍ (المائدة: ۷۴) وَلَا تَكُونُوا أَوَّلَ كَافِیم به یعنی تم پڑھے ہوئے کافر بنو گے تو اول درجہ کے کافر کہلاؤ گے۔ گو مشرک پہلے کافر ہوئے تھے مگر وہ جاہل تھے۔ اس لئے پڑھے ہوؤں سے کہا کہ تم اول درجہ کے کافر بنو گے کیونکہ تم کو منہاج نبوت کا علم ہے اور پھر کافر بنے۔ کام ہے اور ۔ ثمنا قليلا کے یہ معنے نہیں کہ قرآن کی قیمت تھوڑی نہیں لینی چاہیے بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ جھوٹے مسئلے بنا کے اپنی بڑائی یا دنیا چاہنا بہت برا ہے۔ قرآن مجید میں آیا ہے کہ قُلْ مَتَاعُ الدُّنْيَا قليل النساء : ۷۸) جس سے ثمَنًا قَلِیلا کے معنے کھل سکتے ہیں ۔ فَاتَّقُون - میر اتقوای اختیار کرو۔ (ضمیمه اخبار بدر جلد ۸ نمبر ۱۷ مورخه ۱۸ رفروری ۱۹۰۹ء صفحه ۱۰) رو اوّل نمبر کے کافر نہ بنو یا پہلا برا نمونہ تم نہ بنو کہ دوسرے اس سے متاثر ہوں گے اور سب کا گناہ تمہارے ذمہ پر ہوگا۔ کلام الہی کی بے ادبی نہ کرو۔ جس شخص نے بہار دانش لکھی ہے اُس نے کسی سے پوچھا کہ کیا کر رہے ہو؟ جواب دیا اِنَّ كَيْدَكُنَّ عَظِيمٌ - (یوسف: ۲۹) کی تفسیر کر رہا ہوں۔ راگ والی کتاب کسی نے بنائی اور او پر لکھ دیا يَسْتَمِعُونَ الْقَوْلَ فَيَتَّبِعُونَ أَحْسَنَهُ " (الزمر: 19) - سب لَا تَشْتَرُوا بِايْتِي ثَمَنًا قَلِيلًا کی خلاف ورزی ہے۔ ۳ یہ البدر جلد ۸ نمبر ۳ مورخه ۲۶ نومبر ۱۹۰۸ ء صفحه (۳) ۴۴،۴۳۔ وَلَا تَلْبِسُوا الْحَقِّ بِالْبَاطِلِ وَ تَكْتُمُوا الْحَقَّ وَ انْتُمْ تَعْلَمُونَ وَ أَقِيمُوا الصَّلوةَ وَآتُوا الزَّکٰوةَ وَارْكَعُوا مَعَ الرَّاعِينَ - ترجمہ۔ اور کھرے کھوٹے کو نہ ملا دو اور ناحق نہ چھپاؤ حق کو جب کہ تم کو بخوبی معلوم ہے۔ اور نمازوں ا البتہ البتہ کا فر ہو گئے جنہوں نے کہا اللہ تین میں کا تیسرا ہے ۔ (ناشر) ۲ تم جواب دو کہ دنیا کا فائدہ تھوڑا ہی سا ہے سے کچھ شک نہیں کہ تم عورتوں کی تدبیر بڑی ہوتی ہے۔ ہے جو بات سنتے ہیں اور اچھی بات کی پیروی کرتے ہیں۔ (ناشر)