حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 173
حقائق الفرقان ۱۷۳ سُورَةُ الْبَقَرَة تو ہو مگر بالعکس بالکل غلط ہے۔ ہاں حضرت آدم شیطان کی ناراستی اور قسم پر دھوکا کھا جاتے تو ممکن تھا کیونکہ نیکوں کے نیک گمان ہوتے ہیں۔ نیک آدمی فریبیوں کی باتوں پر اپنے نیک گمان کے سبب غلطی کھا سکتے ہیں ۔ ( تصدیق براہین احمدیہ ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحه ۱۰۳ تا ۱۰۹) میں نے تمہیں بارہا کہا ہے اور قرآن مجید سے دکھایا ہے کہ خلیفہ بنانا انسان کا کام نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کا کام ہے۔ آدم کو خلیفہ بنایا کس نے ؟ اللہ تعالیٰ نے إِنِّي جَاعِلٌ فِي الْأَرْضِ خَلِيفَةً (البقرة: ٣١) ( الحکم جلد ۱۶ نمبر ۲۳٬۲۲ مورخه ۲۸٬۲۱ جون ۱۹۱۲ء صفحہ ۱۹٬۱۸) ۳۲ تا ۳۴ - وَ عَلَّمَ آدَمَ الْأَسْمَاءَ كُلَّهَا ثُمَّ عَرَضَهُمْ عَلَى الْمَلَكَةِ فَقَالَ انبُونِي بِأَسْمَاءِ هَؤُلَاءِ إِنْ كُنْتُمْ صَدِقِينَ - قَالُوا سُبُحْنَكَ لَا عِلْمَ لَنَا إِلَّا مَا عَلَّمْتَنَا إِنَّكَ أَنْتَ الْعَلِيمُ الْحَكِيمُ - قَالَ يَادَمُ أَثْبِتْهُم بِأَسْبَابِهِمْ فَلَمَّا أَثْبَاهُمْ بِأَسْبَابِهِمْ قَالَ أَلَمْ أَقُلْ لَكُمْ إِنِّي أَعْلَمُ غَيْبَ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَ اعْلَمُ مَا تُبْدُونَ وَمَا كُنْتُمْ تَكْتُمُونَ - ترجمہ ۔ اور آدم کو سب چیزوں کے نام سکھا دیئے پھر ان چیزوں کو فرشتوں کے روبرو پیش کر کے فرمایا تم بتاؤ تو مجھے ان چیزوں کے نام جب تم سچے ہو۔ فرشتوں نے عرض کی کہ آپ کی ذات بے عیب، بڑی خوبیوں والی ہے جو تو نے ہمیں بتا دیا ہے اُس کے سوائے ہمیں کچھ معلوم نہیں ۔ ہاں ہاں تیری ہی ایسی ذات پاک ہے جو کامل علم اور کامل حکمت والی ہے ۔ اللہ نے آدم کو فرمایا، اے آدم فرشتوں کو ان کے نام بتا دے تو آدم نے جب فرشتوں کو ان کے نام بتا دیئے تو اللہ نے (فرشتوں سے ) فرمایا کیوں ہم نے تم سے نہیں کہا تھا کہ ہمیں آسمان و زمین کی سب چھپی چیزیں معلوم ہیں اور ہم خوب جانتے ہیں جو تمہارے ارادے ظاہر ہیں اور جو تم سے چھپے ہوئے ہیں ۔ تفسیر (اس سوال پر کہ اللہ تعالی نے خود ہی ایسی باتیں آدم علیہ السلام کو سکھائیں جوفرشتوں کو معلوم نہ تھیں پھر اسے فرشتوں کے سامنے پیش کیا ) فرمایا۔ فرشتوں کو یا انسان کو جو کچھ ملا ہے سب خدا ہی کی طرف سے ہے۔ اس کی مثال ایسی ہے