حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 1 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 1

حقائق الفرقان أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ نزول قرآن کی غرض تَفْسِيرُ الْقُرْآن نزول قرآن کی اصل غرض (۱) شبہات کو دور کر دے (وَ نُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْآنِ مَا هُوَ شِفَاء ) ( بني اسراءيل : (۸۳) (۲) رَحْمَةً لِلْمُؤْمِنين جناب الہی کے ساتھ براہ راست تعلق ہو جائے ۔ (۳) تمیز حق و باطل ہو جائے ۔ (۴) کوئی ایسا سوال نہیں جس کا جواب نہ دیا۔ کافی ہتھیار۔ أَوَ لَمْ يَكْفِهِمْ أَنَّا أَنْزَلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَبَ - العنكبوت: ۵۲) کلام الہی کے سمجھنے کے اصول تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۳۴) میرے فہم میں کلام الہی کے سمجھنے کے لئے یہ اصول ہیں۔ اوّل ۔ دعا ( پر ارتھنا ) جناب الہی سے صحیح فہم اور حقیقی علم طلب کرنا۔ قرآن مجید میں آیا ہے وَ قُلْ رَبِّ زِدْنِي عِلْمًا (طه: ۱۱۵) میرے رب! میرے علم میں ترقی بخش ۔ اور دعا کے لئے ضرور ہے طیب کھانا ، طیب لباس، عقد همت ، استقلال ۔ دوم ۔ صرف الہی رضا مندی اور حق تک پہنچنے کے لئے خدا میں ہو کر کوشش کرنا جیسے فرمایا وَالَّذِینَ جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا - (العنكبوت: ۷۰)۔ لے اور ہم قرآن میں سے وہ آیتیں اتارتے ہیں جو شفاء ہے۔ ۲۔ کیا ان کے لئے یہ ( نشان ) کافی نہیں کہ ہم نے نازل فرمائی تجھ پر کتاب۔ سے اور جن لوگوں نے محنتیں اور کوششیں کیں انے سنتیں اور کوششیں کیں ہمارے میں ہو کر تو ہم ضرور ضرور دکھائیں گے ان کو اپنے رستے ۔ ( ناشر )