اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر — Page ii
عرض ناشر حضرت خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی ہدایت اور اجازت سے حضرت میر محمد سعید صاحب آف حیدرآباد دکن کے مرتبہ قرآن مجید (اردو ترجمہ) مع تفسیر اوضح القرآن مسمی بہ تفسیر احمدی کو شائع کرنے کی سعادت حاصل ہو رہی ہے۔یہ ترجمه و تفسیر حضرت مولانا حکیم نور الدین خلیفہ المسیح الاقوال کے دروس القرآن سے مرتبہ ہے۔اس کی اشاعت اول خلافت ثانیہ کے آغاز یعنی جون 1915ء میں حیدر آباد دکن میں ہوئی تھی۔ایڈیشن اول میں قرآن مجید کا متن اور ترجمہ علیحدہ علیحدہ طبع ہو ا جبکہ تفسیری نوٹس آخر پر یکجائی صورت میں دیئے گئے تھے۔موجودہ ایڈیشن میں ترجمہ متن کے سامنے اور تفسیر حاشیہ میں ساتھ ساتھ دے دی گئی ہے تا قاری کے لئے سہولت پید اہو جائے۔تفسیر کے آخر میں تفصیلی انڈیکس مضامین بھی شامل اشاعت کر دیا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ اس کی اشاعت کے مختلف مراحل میں حصہ لینے والے جملہ احباب کو اجر عظیم عطا فرمائے اور اس کی اشاعت کے نیک ثمرات پیدافرمائے۔آمین ناشر