مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 232 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 232

232 ۴۔<mark>اللہ</mark> تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ تَعَالَوْا إِلَى مَا أَنْزَلَ اللهُ ہے وَإِلَى الرَّسُولِ رَأَيْتَ الْمُنْفِقِينَ يَصُدُّونَ عَنْكَ صُدُودًا (النساء : ۶۲) کہ جب انہیں کہا جاتا ہے کہ آؤ اس چیز کی طرف کہ جسے خدا نے نازل کیا ( قرآن ) اور رسول کی طرف۔تو تو منافقوں کو دیکھے گا کہ وہ تجھ (رسول) سے رکتے ہیں۔بھاگتے ہیں۔اس آیت میں <mark>اللہ</mark> تعالیٰ دو چیزیں منوانا چاہتا ہے۔(۱) مَا أَنْزَلُ الله یعنی قرآن۔(۲) الرَّسُولِ یعنی رسول۔مگر فرمایا کہ منافق قرآن تو مان لیتے ہیں مگر رسول سے اب حل طلب <mark>سوا</mark>ل یہ ہے کہ وہ کون لوگ منافق ہیں؟ ظاہر ہے کہ وہی جو احادیث کے منکر ہوں اور صرف قرآن کریم ماننے کے مدعی ہیں۔خادم