مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 116 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 116

116 صداقت حضرت <mark>مسیح</mark> موعود علیہ السلام پر عیسائیوں کے اعتراضات پہلا اعتراض: <mark>مسیح</mark> ناصری نے آسمان سے آنا تھا۔مرزا <mark>صاحب</mark> <mark>مسیح</mark> کیسے ہو سکتے ہیں؟ الجواب نمبر :۔یہ کہنا کہ <mark>مسیح</mark> ناصری خود آئے گا غلط ہے۔خود <mark>مسیح</mark> نے کہہ دیا ہے کہ میں اب واپس دنیا میں نہیں آؤں گا بلکہ جو کوئی آئے گا ”<mark>میرے</mark> نام پر آئے گا۔دیکھو یوحنا ۱۶/۱۰۔” میں باپ کے پاس جاتا ہوں اور تم مجھے پھر نہ دیکھو گے۔متی ۲۳/۳۹ میں ہے۔اب سے مجھے پھر ہرگز نہ دیکھو گے جب تک نہ کہو گے کہ مبارک وہ جو خداوند کے نام پر آتا ہے۔‘ (متی ۲۳/۳۹) جواب نمبر ۲:۔جس طرح یوحنا ایلیاہ ہوسکتا ہے۔حضرت مرزا <mark>صاحب</mark> بھی <mark>مسیح</mark> ہو سکتے ہیں۔توریت میں ہے :۔ایلیاہ رتھ سمیت آسمان پر چڑھ گیا۔‘ (۲۔سلاطین ۲/۱۱) پھر لکھا ہے:۔ایلیاہ دوبارہ دنیا میں آئے گا۔(ملا کی ۴/۵) مگر وہ آسمان سے نازل نہ ہوا۔یسوع نے یوحنا کو جو پیدا ہوا تھا ”ایلیاہ“ قرار دیا۔(متی ۱۱/۱۴) اسی طرح آج تم کہتے ہو کہ <mark>مسیح</mark> آسمان سیآئے گا۔جواب نمبر ۳:۔انجیل سے ثابت ہے کہ <mark>مسیح</mark> موعود پیدا ہوگا۔چنانچہ لکھا ہے کہ جب ابنِ آدم (یسوع) نئی پیدائش میں اپنے جلال کے تخت پر بیٹھے گا۔(متی ۱۹/۲۸) دوسرا اعتراض: <mark>مسیح</mark> تو جلال کے ساتھ آسمان سے اترے گا اور سب لوگ اس پر ایمان لے آویں گے۔الجواب:۔غلط ہے۔(الف) لیسوع نے تو صاف کہا ہے : ”لیکن میں تم سے کہتا ہوں کہ ایلیاہ تو آچکا۔انہوں نے اس کو نہ <mark>پہچانا</mark> بلکہ جو چاہا اس کے ساتھ کیا۔اسی طرح ابن آدم بھی ان کے ہاتھ سے دُکھ اٹھائے گا۔(متی ۱۷/۱۲) گویا جس طرح انہوں نے ایلیاہ کو جو آنے والا تھا یوحنا“ کی شکل میں نہ <mark>پہچانا</mark> اور اس کی تکذیب کی۔اسی طرح <mark>مسیح</mark> موعود کی بھی تکذیب کریں گے اور وہی پرانا اعتراض پیش کریں گے کہ اس نے آسمان سے نازل ہونا تھا۔(ب) پھر یسوع کہتا ہے :۔کہ خدا کی بادشاہت ظاہری طور پر نہ آئے گی۔(لوقا ۱۷/۲۰)