منتخب تحریرات — Page 2
سرچشمہ ہے تمام خوبیوں کا اور جامع ہے تمام طاقتوں کا اور مبداء ہے تمام فیضوں کا اور مرجع ہے ہر ایک شے کا اور مالک ہے ہر ایک ملک کا اور متصف ہے ہر ایک کمال سے اور منزہ ہے ہر ایک عیب اور ضعف سے اور مخصوص ہے اس امر میں کہ زمین والے اور آسمان والے اسی کی عبادت کریں۔ (روحانی خزائن جلد ۲۰ الوصیت صفحه ۳۰۹-۳۱۰) روئیت الہی جس کو شبہات سے نجات نہیں اُس کو عذاب سے بھی نجات نہیں ۔ جو شخص اس دنیا میں خدا کے دیکھنے سے بے نصیب ہے وہ قیامت میں بھی تاریکی میں گرے گا۔ خدا کا قول ہے کہ مَنْ كَانَ فِي هَذِهِ أَعْمَى فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ أَعْمَى (روحانی خزائن جلد ۱۳ کتاب البریہ صفحه ۶۵)