حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد دوم) — Page 341
۱۰۲۳ الله مَرَضًا اُن کے دلوں میں مرض تھی ۔ خدا تعالیٰ نے اس مرض کو زیادہ کیا یعنی امتحان میں ڈال کر اس کی حقیقت ظاہر کر دی ۔ پھر فرماتا ہے ۔ بَلْ طَبَعَ اللهُ عَلَيْهَا بِكُفْرِهِمْ ہے یعنی خدا تعالیٰ نے بباعث اُن کی بے ایمانیوں کے اُن کے دلوں پر مہر میں لگا دیں لیکن یہ جبر کا اعتراض اگر ہو سکتا ہے تو آپ کی کتب مقدسہ پر ہوگا ۔ دیکھو خروج ۴/۲۱ خدا نے موسیٰ کو کہا۔ میں فرعون کا دل سخت کروں گا اور جب دل سخت ہوا تو اس کا نتیجہ جہنم ہے یا کچھ اور ہے۔ دیکھو خروج ۷/۳، امثال باب ۱۶/۴ پھر خروج ۱۰/۳- استثنا ۲۹/۴ ۔ خدا نے تم کو وہ دل جو سمجھے اور وہ آنکھیں جو دیکھیں اور وہ کان جو سنیں آج تک نہ دیئے۔ اب دیکھیے کیسے جبر کی صاف مثال ہے۔ پھر دیکھوز بور ۶۰/ ۱۴۸۔ اُس نے ایک تقدیر مقدر کی جو ٹل نہیں سکتی۔ رومیاں ۹/۱۸ کاریگری کا کا ریگر پر اعتراض نہیں کر سکتے ۔ اب ان تمام آیات سے آپ کا اعتراض اُلٹ کر آپ ہی پر پڑا۔ جنگ مقدس روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۲۳۱ تا ۲۳۴) البقرة: النساء : ۱۵۶