حضرت مرزا غلام احمد قادیانیؑ اپنی تحریروں کی رو سے (جلد اوّل) — Page vii
چھوڑتے ہوئے ترتیب اور تسلسل قائم رہے اور مفہوم خبط نہ ہو۔ اگر کہیں پیچیدگی یا الجھن پیدا ہو یا مضمون نا تمام معلوم ہو تو میری سمجھ کا قصور ہو گا اصل کتاب دیکھنے سے اُلجھن فور اڈور ہو جائے گی۔ حوالہ جات کے بارے میں عرض ہے کہ جلد گیارہ تک کی کتب کے حوالے تو روحانی خزائن والے ایڈیشن سے دیئے گئے ہیں باقی ان ایڈیشنوں میں سے ہیں جو مجھے میسر تھے ۔ اگر باوجود تلاش کے کوئی حوالہ نہ ملے تو خاکسار تلاش کر کے دینے کا ذمہ دار ہے انشاء اللہ ایسا کوئی حوالہ نہیں ہوگا جو سرے سے اس کتاب میں ہی موجود نہ ہو کتابت کی اغلاط کیس کتاب میں نہیں ہوتیں ایڈیشن درا ڈیشن در ایڈیشن اور نقل در نقل در نقل در نقل میں تو مزید بڑھ جاتی ہیں ان کی درستی بعد ہی میں کی جاسکتی ہے۔ میرا دل اپنی رفیقہ حیات کے لئے ممنونیت کے جذبات سے لبریز ہے جنہوں نے اقتباسات کی تلاش نقل تصحیح اور پھر کا پی پڑھنے میں مسلسل بڑے حو صلے اور محنت سے میرا ہاتھ بٹایا۔ فَجَزَاهَـا الله أَحْسَنَ الْجَزَاء نوٹ : پہلی دفعہ یہ کتاب ایک جلد میں اَلْجَمْعِيَّةُ الْعِلْمِيَّةُ لِلْجَامِعَةِ الأَحْمَدِيَّةِ ربوہ کی طرف سے شائع ہوئی تھی۔ موجودہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن میں نظارت اشاعت ربوہ نے تمام حوالہ جات روحانی خزائن ، ملفوظات حضرت مسیح موعود علیہ السلام ، اشتہارات اور مکتوبات احمد کے جدید ایڈیشنز کے مطابق دیئے ہیں۔