مسیحی انفاس

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 540 of 632

مسیحی انفاس — Page 540

ولد۔ دعوت روحانی آرام ہو خدا کے وصال سے ملتا ہے اسکے بارے میں تو میں خُدا کی دو ہائی دیگر کہتا ہوں کہ یہ قوم اس سے بالکل ہے یہ قوم اُس سے بالکل بے نصیب ہے۔ انکی آنکھوں پر پردے اور نان کمال کے لئے ان کے دل مردہ اور تاریخی میں پڑے ہوئے ہیں۔ یہ لوگ سچے خُدا سے بالکل غافل ہیں۔ اور ایک عاجز انسان کو جو ہستی از لی کے آگے کچھ بھی نہیں ناحق محمدا بنا رکھا ہے۔ ان میں برکات نہیں ۔ ان میں دل کی روشنی نہیں۔ ان کو سچے خدا کی محبت نہیں بلکہ اس سچے خدا کی معرفت بھی نہیں۔ ان میں کوئی بھی نہیں ہاں ایک بھی نہیں جس میں ایمان کی نشانیاں پائی جاتی ہوں۔ اگر ایمان کوئی واقعی برکت ہے تو بیشک اُس کی نشانیاں ہونی چاہئیں مگر کہاں ہے کوئی ایسا عیسائی جسمیں میسوع کی بیان کردہ نشانیاں پائی جاتی ہوں ؟ پس یا تو انجیل جھوٹی ہے اور یا عیسائی جھوٹے ہیں۔ دیکھو قرآن کریم نے جو نشانیاں ایمانداروں کی بیان فرمائیں وہ ہر زمانہ میں پائی گئی ہیں۔ قرآن شریف فرماتا ہے کہ ایماندار کو الہام ملتا ہے۔ ایماندار خدا کی آواز سنتا ہے۔ ایماندار کی دعائیں سب سے زیادہ قبول ہوتی ہیں۔ ایماندار پر غیب کی خبریں ظاہر کی جاتی ہیں۔ ایماندار کے شامل حال آسمانی تائیدیں ہوتی ہیں۔ سو جیسا کہ پہلے زمانوں میں یہ نشانیاں پائی جاتی تھیں اب بھی بدستور پائی جاتی ہیں۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ قرآن خدا کا پاک کلام ہے اور قرآن کے اور وعدے خدا کے وعدے ہیں۔ اُٹھو عیسائیو اگر کچھ طاقت ہے تو مجھ سے مقابلہ کرو اگر میں جھوٹا ہوں تو مجھے بیشک ذبح کر دو۔ ورنہ آپ لوگ خدا کے الزام کے نیچے ہیں۔ اور جہنم کی آگ پر آپ لوگوں کا قدم ہے ۔ والسلام علی من اتبع الہدی ۔ ال راقم میرزا غلام احمد از قایان لع گورد اسپوره ر جون ایم سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کے جوابات۔ روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحه ۳۷۴