مُقَام خَاتَم النّبیّیِن — Page 181
(۱۸۱ مقام خاتم انا اُمت میں <mark>نبوت</mark> کے متعلق احادیث نبویہ علاوہ ازیں امت میں <mark>نبوت</mark> کے متعلق جب احادیث نبویہ بھی موجود ہیں تو اُن کا ہم پر تحریف کا الزام <mark>کس</mark>ی طرح جائز <mark>نہی</mark>ں۔پہلی حدیث چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے:۔" اَبُوْ بَكْرٍ أَفْضَلُ هذِهِ الْأُمَّةِ إِلَّا أَنْ يَكُوْنَ نَبِيٌّ۔۔" (کنوز الحقائق فی حدیث خیر الخلائق) ترجمہ: ابوبکر اس اُمت میں سب سے بڑھ کر ہیں بجز اس کے کہ کوئی <mark><mark><mark><mark><mark>نبی</mark></mark></mark></mark></mark> ( امت میں ) پیدا ہو۔اس کی مؤید طبرانی کی یہ حدیث ہے:۔اَبُوْ بَكْرٍ خَيْرُ النَّاسِ إِلَّا أَنْ يَكُوْنَ نَبِيٌّ۔66 (جامع الصغير للسيوطى علیه الرحمة ) یعنی ابو بکر سب لوگوں سے بہتر ہیں۔( اُمت کے لوگوں سے ) سوائے اس کے کہ کوئی <mark><mark><mark><mark><mark>نبی</mark></mark></mark></mark></mark> پیدا ہو۔دوسری حدیث حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔