ملفوظات (جلد 9) — Page 89
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۸۹ جلد نهم سچائی کو نا تمام چھوڑنا ایسا ہے جیسا کہ بچہ اپنے پورے دنوں سے پہلے پیٹ سے ساقط ہو جائے آئندہ آپ کا اختیار ہے۔ خادم مسیح موعود محمد صادق عفا اللہ عنہ ۱۷ فروری ۱۹۰۷ ء ۱۱ فروری ۱۹۰۷ء (بوقت ظهر ) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھنا مفتی صاحب نے کسی شخص کا سوال خط سے پیش کیا کہ میں نے ایک بیوہ عورت کے ساتھ نکاح کا ارادہ کیا تھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو میں نے خواب میں دیکھا کہ آپ نے اس کے ساتھ نکاح سے منع فرمایا کیا اس پر عمل کیا جاوے یا نہیں؟ حضرت اقدس علیہ السلام نے فرمایا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مَنْ رَانِي فَقَدْ رَأَى الْحَقِّ لہٰذا اس پر عمل کیا جاوے۔ چند فقہی مسائل (1) پھر خط سے سال پیش ہوا کہ کئی اشخاص نے ایک گائے قربانی کرنے کے لیے خریدی تھی جن میں سے ایک احمدی تھا۔ غیر احمد یوں نے اس کو اس وجہ سے اس گائے کا حصہ قیمت واپس دے دیا کہ اس کا حصہ قربانی میں رکھنے سے قربانی نہ ہوگی ۔ اس لیے اس شخص نے لکھا کہ میں اپنی قربانی کا حصہ نقد قادیان میں بھیج سکتا ہوں یا نہیں؟ کے بدر جلد ۶ نمبر ۸ مورخه ۲۱ فروری ۱۹۰۷ ء صفحه ۵ کے بدر سے۔ قربانی ایک شخص کی عرضی پیش ہوئی کہ میں نے تھوڑی سی رقم ایک قربانی میں حصہ کے طور پر ڈال دی تھی مگر ان لوگوں نے مجھے احمدی ہونے کے سبب اس حصہ سے خارج کر دیا ہے کیا میں وہ رقم قادیان کے مسکین فنڈ میں دے دوں تو میری قربانی ہو جائے گی ۔ فرمایا۔ قربانی تو قربانی کرنے سے ہی ہوتی ہے۔ مسکین فنڈ میں روپے دینے سے نہیں ہو سکتی اگر وہ رقم کافی ہے تو