ملفوظات (جلد 9) — Page 75
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۷۵ جلد نهم ہے۔ یہ نہ ہو تو یہ لفظی جھگڑے بیچ ہیں ہماری بعثت کی ایک بھاری غرض یہ بھی ہے کہ ہم مسلمانوں کو عملاً مسلمان بناویں۔ بلا تاریخ ہے چند فقہی مسائل روزہ۔ ایک شخص کا سوال حضرت صاحب کی خدمت میں پیش ہوا کہ روزہ دار کو آئینہ دیکھنا جائز ہے یا نہیں؟ فرمایا۔ جائز ہے۔ اسی شخص کا ایک اور سوال پیش ہوا کہ حالت روزہ میں سر کو یا داڑھی کو تیل لگانا جائز ہے یا نہیں؟ فرمایا۔ جائز ہے۔ اسی شخص کا ایک اور سوال پیش ہوا کہ روزہ دار کی آنکھ بیمار ہو تو اس میں دوائی ڈالنی جائز ہے یا نہیں؟ فرمایا۔ یہ سوال ہی غلط ہے۔ بیمار کے واسطے روزہ رکھنے کا حکم نہیں ۔ اسی شخص کا یہ سوال پیش ہوا کہ جو شخص روزہ رکھنے کے قابل نہ ہو۔ اس کے عوض مسکین کو کھانا کھلانا چاہیے۔ اس کھانے کی رقم قادیان کے یتیم فنڈ میں بھیجنا جائز ہے یا نہیں؟ فرمایا۔ ایک ہی بات ہے خواہ اپنے شہر میں کسی مسکین کو کھلائے یا یتیم اور مسکین فنڈ میں بھیج دے۔ ایک شخص کا سوال حضرت صاحب کی خدمت میں پیش ہوا کہ نماز فجر کی اذان کے بعد دوگا نہ فرض سے پہلے اگر کوئی شخص نوافل ادا کرے تو جائز ہے یا نہیں؟ فرمایا۔ نماز فجر کی اذان کے بعد سورج نکلنے تک دو رکعت سنت اور دو رکعت فرض کے سوا اور کوئی بدر جلد ۶ نمبر ۶ مورخہ ۷ رفروری ۱۹۰۷ ء صفحہ ۴ ے ” المفتی“ کے زیر عنوان ”بدر بدر میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے یہ ملفوظات ا کے یہ ملفوظات استفتا کے جواب میں بلا تاریخ درج ہیں ۔ (مرتب)