ملفوظات (جلد 9)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 330 of 412

ملفوظات (جلد 9) — Page 330

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۳۳۰ جلد نهم والے تو ظالم ہیں نہ مسلمان۔ یہ تو بے ایمانوں اور ظالموں کا قول ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر (معاذ اللہ ) سحر اور جادو کا اثر ہو گیا تھا۔ اتنا نہیں سوچتے کہ جب (معاذ اللہ ) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ حال ہے تو پھر امت کا کیا ٹھکانا ؟ وہ تو پھر غرق ہوگئی ۔ معلوم نہیں ان لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ جس معصوم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو تمام انبیاء میں شیطان سے پاک سمجھتے آئے ہیں یہ ان کی شان میں ایسے ایسے الفاظ بولتے ہیں۔ فرمایا۔ یہ بات ہمارے تو وہم و قیاس میں بھی نہ تھی کہ خدا تعالیٰ نے ہمارا نام مریم مقام مریکی رکھا ہے اور پھر اس میں نفخ روح کرنا رکھا ہے اور پھر اس میں نفخ روح کر کے عیسی پیدا کیا ہے۔ فرمایا۔ باوجود براہین احمدیہ کے ریویو لکھنے کے کسی نے اس پر جرح نہیں کی کہ کیوں مریم نام رکھا۔ اور پھر عجیب بات یہ ہے کہ اسی کتاب میں يَا عِيسَی اِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَ رَافِعُكَ إِلَى کا الہام بھی کا او درج ہے مگر اس طرف کسی نے ذرا بھی توجہ نہ کی ۔ لے بلا تاریخ فرمایا۔ یہ لوگ کہتے ہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کا مرتکب کون ہے کسی ایم ای یو ای کے لئے کہ ہم انبیاء کو گالی نکالتے ہیں ۔ حالانکہ کسی کو وفات یافتہ کہنا گالی نہیں ہوتی ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جب وفات پاگئے تو اور کون ہے جو زندہ رہے؟ انہوں نے خود مر کر دکھایا کہ سب نبی فوت ہو گئے ہیں اور پھر معراج کی رات میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عیسی کو وفات یافتہ انبیاء میں دیکھا۔ اصل میں گالی تو یہ لوگ نکالتے ہیں جو افضل الرسل سید المعصومین کو ( معاذ اللہ ) شیطانی مش سے آلودہ سمجھتے ہیں اور حضرت عیسی کو پاک سمجھتے ہیں۔ کتنے اندھیر کی بات ہے کہ یہ لوگ باوجود یکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم الانبیاء سمجھتے ہیں۔ انہیں کا کلمہ پڑھتے اور انہیں کی امت سے ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں مگر پھر الحکم جلد ا ا نمبر ۴۰ مورخه ۱۰ نومبر ۱۹۰۷ ء صفحه ۸