ملفوظات (جلد 9)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 208 of 412

ملفوظات (جلد 9) — Page 208

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۲۰۸ جلد نهم چکڑالوی لوگ دھوکا دیتے ہیں کہ کیا قرآن محتاج ہے۔ اے نادانو ! کیا تم بھی محتاج نہیں؟ اور خدا کی ذات کی طرح بے احتیاج ہو؟ قرآن تمہارا محتاج نہیں پر تم محتاج ہو کہ قرآن کو پڑھو، سمجھو اور سیکھو۔ جبکہ دنیا کے معمولی کاموں کے واسطے تم استاد پکڑتے ہو تو قرآن شریف کے واسطے استاد کی ضرورت کے کیوں نہیں؟ کیا بچہ ماں کے پیٹ سے نکلتے ہی قرآن پڑھنے لگے گا؟ بہر حال معلم کی ضرورت ہے۔ جب مسجد کا ملاں ہمارا معلم ہو سکتا ہے تو کیا وہ نہیں ہو سکتا جس پر خود قرآن شریف نازل ہوا ہے ۔ دیکھو قانون سرکاری ہے اس کے سمجھنے اور سمجھانے کے واسطے بھی آدمی مقرر ہیں حالانکہ اس میں کوئی ایسے معارف اور حقائق نہیں جیسے کہ خدا کی پاک کتاب میں ہیں ۔ یا د رکھو کہ سارے انوار نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع میں ہیں ۔ جو لوگ آنحضرت کی اتباع نہیں کرتے ان کو کچھ حاصل نہیں ہو سکتا ۔ بجز نو را تباع خدا کو بھی پہچاننا مشکل ہے۔ شیطان شیطان اسی واسطے ہے کہ اس کو نو را تباع حاصل نہیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تئیس سال دنیا میں رہے۔ متقی کا فرض ہونا چاہیے کہ وہ اس بات کو محبت کی نگاہ سے دیکھے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا طریق عمل تھا۔ ہے او نابالغ کے نکاح کا فسخ سوال پیش ہوا کہ اگر نابالغ لڑکے یا لڑکی کا نکاح اس کا ولی کر دے اور ہنوز وہ نابالغ ہی ہو اور ایسی ضرورت پیش آوے تو کیا طلاق بھی ولی دے سکتا ہے یا نہیں۔ حضرت نے فرمایا کہ دے سکتا ہے۔ سے ۲۵ جولائی ۱۹۰۷ء آجکل کے فقیر اور فقراء فرمایا۔ میں تعجب کرتا ہوں کہ آج کل بہت لوگ فقیر بنتے ہیں مگر سوائے نفس پرستی کے اور کوئی غرض اپنے اندر نہیں رکھتے ۔ اصل ل بعد از دعوی (مرتب) کے بدر جلد ۶ نمبر ۳۱ مورخہ یکم اگست ۱۹۰۷ صفحه ۶ نیز الحکم جلد ۱ ۱ نمبر ۲۸ مورخه ۱۰ اگست ۱۹۰۷ صفحه ۵ سے بدر جلد ۶ نمبر ۳۰ مورخہ ۲۵ جولائی ۱۹۰۷ ء صفحہ ۱۱