ملفوظات (جلد 9)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 182 of 412

ملفوظات (جلد 9) — Page 182

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۱۴ رمتی ۱۹۰۷ ء ۱۸۲ جلد نهم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا انکسار ایک شخص نے حضرت کی خدمت میں عرض کی کہ حضور علیہ کا انکسار نے تین الوی کے لکھے اور کے نے حقیقۃ الوحی کے لکھنے اور پروفوں کے بار بار پڑھنے میں بہت محنت اٹھائی ہے اور یہی وجہ ہے کہ بار بار حضور کی طبیعت علیل ہو جاتی ہے اب حضور چند روز بالکل آرام فرماویں اور پڑھنے لکھنے کے کام کو بالکل ترک فرماویں۔ حضرت نے جواب میں فرمایا۔ ہماری محنت ہی کیا ہے۔ ہمیں تو شرم آتی ہے جبکہ صحابہ رضی اللہ عنہم کی محنتوں کی طرف نگاہ کرتے ہیں کہ کس طرح خوشی کے ساتھ انہوں نے خدا کی راہ میں اپنے سر بھی کٹوا دیئے ۔ لے بلا تاریخ غسال کے پیچھے نماز ایک شخص نے حضرت سے سوال کیا کہ غسال کو نماز کے واسطے پیش امام بنانا جائز ہے؟ فرمایا۔ یہ سوال بے معنے ہے ۔ غسال ہونا کوئی گناہ نہیں ۔ امامت کے لائق وہ شخص ۔ ہے جو مشقی ہو۔ نیکوکار، عالم باعمل ہو۔ اگر ایسا ہے تو غسال ہونا کوئی عیب نہیں جو امامت سے روک سکے۔ ہے ۱۸ رمئی ۱۹۰۷ء (بوقت ظهر) خواب میں بادل کا دیکھنا فرمایا۔ میں نے خواب میں دیکھا تھا کہ بادل چڑھا ہے۔ میں ڈرا ہوں مگر کسی نے کہا کہ تمہارے لیے مبارک ہے۔ قرآن کریم سے بھی ثابت ہے کہ عذاب کو بادل کے رنگ میں دکھایا جاتا ہے۔ یہ لوگ نشان پرنشان 1 بدر جلد ۶ نمبر ۲۶ مورخه ۲۷ جون ۱۹۰۷ ء صفحه ۷ ۲ بدر جلد ۶ نمبر ۲۱ مورخه ۲۳ رمئی ۱۹۰۷ صفحه ۱۰