ملفوظات (جلد 9)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 156 of 412

ملفوظات (جلد 9) — Page 156

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۱۵۶ جلد نهم دائرة السوء (التوبة: ۹۸ ) ( تاکتے ہیں تم پر زمانے کی گردشیں انہیں پر آوے گردش بری ) سب دعا اور مامور کے مخالفین کا انجام خدا کے مامور کے جو مقابل میں آتا ہے سب دعا ئیں اور لعنتیں اسی پر الٹ کر پڑتی ہیں جیسا کہ سب نے دیکھ لیا۔ یہ آریہ جو مرے ہیں خدا تعالیٰ نے یہ پسند نہیں کیا کہ اس کے مرکز تجلیات میں کوئی ہم پر افترا کرے۔ واقعی یہ بڑی خیانت کا کام ہے کہ اپنی آنکھوں سے نشان دیکھیں اور پھر نہ صرف خود انکار کریں بلکہ اوروں کو بھی بہکائیں۔ یہ سخت برا کام تھا جو انہوں نے اپنے ذمہ لیا جیسے روشنی میں سیاہ دل چور نہیں ٹھہر سکتا ایسے ہی اس مقام میں جو تجلیات وانوار الہی کا مرکز ہو کوئی سیاہ دل خائن بہت مدت نہیں ٹھہر سکتا۔ اسی لیے فرمایا قرآن مجید میں لا يُجَاوِرُونَكَ فِيهَا إِلَّا قَلِيلًا ( الاحزاب : ٢١ ) ( نہ پڑوس میں رہیں گے تیرے مگر چند دن ) ۔ نسخہ کیمیا میرے نزدیک سب میرے نزدیک سب سے بڑے مشرک کیمیا گر ہیں کہ یہ رزق کی تلاش میں یوں مارے مارے پھرتے ہیں اور ان اسباب سے کام نہیں لیتے جو اللہ تعالیٰ نے جائز طور سے رزق کے حصول کے لیے مقرر کئے ہیں اور نہ پھر تو کل کرتے ہیں حالانکہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے وفی وعده السَّمَاءِ رِزْقُكُمْ وَمَا تُوعَدُونَ (الذاریت : (۲۳) (اور آسمان میں ہے تمہارا رزق اور جو کچھ تم دیئے جاتے ہو ) ہم ایسے مہوسوں کو ایک کیمیا کا نسخہ بتلاتے ہیں بشرطیکہ وہ اس پر عمل کریں۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے وَ مَنْ يَتَّقِ اللهَ يَجْعَلْ لَهُ مَخْرَجًا وَيَرْزُقُهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ ( الطلاق : ۳، ۴) پس تقویٰ ایک ایسی چیز ہے کہ جسے یہ حاصل ہوا سے گویا تمام جہان کی نعمتیں حاصل ہو گئیں ۔ یا د رکھو متقی کبھی کسی کا محتاج نہیں ہوتا بلکہ وہ اس مقام پر ہوتا ہے کہ جو چاہتا ہے خدا اس کے لیے اس کے مانگنے سے پہلے مہیا کر دیتا ہے۔ میں نے ایک دفعہ کشف میں اللہ تعالی کو تمثل کے طور پر دیکھا۔ میرے گلے میں ہاتھ ڈال کر فرمایا۔ جے توں میرا ہور ہیں سب جگ تیرا ہو پس یہ وہ نسخہ ہے جو تمام انبیاء و اولیاء و صلحاء کا آزمایا ہوا ہے۔ نادان لوگ اس بات کو چھوڑ کر